سارے انسا ن اللہ کا کُٹمب(خاندان) ہے

فقہ وفتاویٰ

مفتی محمد جعفر صاحب ملی/ رحمانی

صدر دار الافتاء-جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا

سوال:        کیا فرما تے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں :

حقیر فقیرآپ کی خدمت میں ایک سوال عرض کرتا ہے، جس کا جواب قرآن وحدیث کی روشنی میں عطا کریں ، مہربانی ہوگی۔ اگر کوئی مفتی یہ لکھے کہ ”سارے انسا ن اللہ کا کُٹمب ہے“ ، ایسے مفتی پرشریعت کا کیا حکم ہے؟

الجواب وباللہ التوفیق : انسا ن جن افراد کی روٹی، کپڑا اوردیگرضروریا ت کوپورا کرتا ہے، وہ افراد مجازاً اس کےعیال کہلا تے ہیں، حدیث شریف میں پوری مخلوق کواللہ تعالیٰ کا جوعیال قراردیاگیاہے، وہ اس اعتبارسے ہے کہ حقیقةً پوری مخلوق کی ضروریات اللہ رب العزت ہی پوری فرماتے ہیں۔(۱)

مفتی صاحب نے پوری مخلوق کوجواللہ کاعیال قراردیا، اس کا مطلب بھی یہی ہے، اس کایہ مطلب ہرگزنہیں ہے کہ پوری مخلوق اللہ کا ایسا خا ندان اورکُٹمب ہے، جیسا کہ ہمارا اورآپ کا ہوتا ہے ، کیوں کہ ہما را اورآپ کا عقیدہ ہے کہ : ” اللہ ایک ہے، وہ بےنیاز ہے ، نہ وہ کسی سے پیدا ہوا، اورنہ کوئی اس سے پیدا ہوا، اورنہ کوئی اس کے برابروہم سر ہے ۔ “ (۲) لہٰذا مفتی صاحب پرکسی قسم کی کوئی غلط بات کہنے کا حکم نہیں لگا یاجائےگا۔

والحجة علی ما قلنا :

(۱) مافي ” مشکوة المصابیح“ : عن أنس وعن عبداللّٰہ قالا: قال رسول اللّٰہ ﷺ : ” الخلق عیال اللّٰہ ، فأحب الخلق إلی اللّٰہ من أحسن إلی عیاله “ ۔ رواہ البیہقي في شعب الإیمان ۔ (۳/ ۱۳۹۲، رقم : ۴۴۹۸ ،۴۴۹۹ ، کتاب الآداب، باب الشفقة والرحمة علی الخلق، ط : المکتب الإسلامي بیروت ، شعب الإیمان : ۴۳/۶، ۴۴، رقم : ۷۴۴۸ ، باب في طاعة أولي الأمر ، فصل في نصیحة الولاة ، ط : بیروت)

مافي ” مرقاة المفاتیح “ : قال رسو ل اللّٰہ ﷺ : (الخلق عیال اللّٰہ) عیال المرء بکسر العین من یعوّله ویقوم برزقه وإنفاقه ، وہوبالنسبة إلی غیرمجاز صورةً وإلا فہو الرزاق کما أنه ہوالخلاق، وقد قال تعالیٰ : ﴿وما من دٓابّة في الأرض الاعلی اللّٰہ رزقہا ویعلم مستقرّہا ومستودعہا﴾ ۔ (ہود:۶) فأحب الخلق إلی اللّٰہ من أحسن إلی عیاله) أي من ہیئ ووفق إلی الإحسان إلی خلقه تعالیٰ ، کما ورد : ” خیرالناس أنفعہم للناس“ ۔ وفي الجامع الصغیر : ” الخلق کلہم عیال اللّٰہ فأحبہم إلی اللّٰہ أنفعہم لعیاله “ ، وقال : رواہ أبو یعلیٰ في مسندہ والبزارعن أنس والطبراني عن ابن مسعود ۔ (۹/۲۰۵)

ما في ” التعلیق الصبیح “ : قوله : (الخلق عیال اللّٰہ) عیال المرء ؛ بکسرالعین من یعوله ویقوم برزقه وإنفاقه فاستعمال العیال ہنا مجاز واستعارة ۔ (۲۴۹/۵، ط : کوئٹه)

مافي ” فیض القدیر للمناوي “ : (الخلق کلہم عیال اللّٰہ) أي فقراء ہ وہو الذي یعولہم ۔ قال العسکري : ہذا علی المجاز والتوسع ، فإنه تعالی لما کان المتضمن لأرزاق العباد الکامل بہا کان الخلق کعیاله ۔ (۵۰۵/۳ ، رقم : ۴۱۳۵)

  • (۲) مافي ” القرآن الکریم “ : ﴿قل ہو اللّٰہ احد•اللّٰہ الصمد• لم یلد ولم یو لد• ولم یکن له کفوًا احد﴾ ۔(سورة الإخلاص:۱-۴)

مافي ” القرآن الکریم “ : ﴿أنّٰی یکون له ولد ولم تکن له صاحبة﴾ ۔ (سورة الأنعام : ۱۰۱) فقط

واللہ اعلم بالصواب

کتبه العبد : محمد جعفرملی رحمانی ۔۱۴۳۳/۱/۹ ھ ۔(فتویٰ نمبر :۵۶۰- رج:۶)