سوال: اگرکوئی شخص اپنے ذاتی مفاد کے لیے، یاکسی دوسرے مسلمان کو نقصا ن پہنچا نے کی نیت سے قانونی کاغذ ات پراپنے آپ کو ( ہند وبھنگی) بتا ئے، جب کہ وہ مسلم حلا ل خورہو ، تو ایسے شخص کے لیے کیا حکم ہے ؟
الجواب وباللہ التوفیق : کسی مسلمان کا اپنے ذاتی مفاد کے لیے، یا کسی دوسرے مسلمان کو نقصان پہنچانے کی نیت سے قانونی کاغذات میں دیدہ ودانستہ اپنے آپ کوہند وبھنگی لکھنا موجبِ کفرہے، جس سے توبہ وتجد ید اِیما ن ضروری ہے۔ (۱)
والحجة علی ماقلنا :
(۱) مافي ” الفتاوی الہند یة “ : مسلم قال : أنا ملحد ؛ یکفر، ولوقال : ما علمت أنه کفر، لا یعذر بہذا ۔۔۔۔۔۔۔۔ وفي التیمیة : سألت والدي عن رجل قال : أنا فرعون ، أو : إبلیس ، فحینئذ یکفر۔ کذا في التتارخانیة ۔
(۲۷۹/۲ ، الباب التاسع في أحکام المرتدین ، مطلب موجبات الکفر أنواع ۔ الخ)(فتاویٰ عثمانی: ۷۲/۱- ۷۵) فقط
واللہ اعلم بالصواب
کتبه العبد : محمد جعفرملی رحمانی ۔۱۴۳۴/۵/۱۵ ھ ۔(فتویٰ نمبر :۶۶۶- رج :۷)
