مراکزِ جامعہ کا ششماہی امتحان:  

جامعہ کے شب وروز

            الحمد للہ ماہِ ربیع الاول میں جامعہ اور مراکزِ جامعہ میں ششماہی امتحان ہوا، جس کے نتائج بڑے ہی خوش کن رہے،جامعہ ‘مراکزِ جامعہ کے تعلیمی نظام کی مکمل نگرانی رکھتا ہے،نصاب سے لے کر امتحانی نظام مکمل جامعہ ہی سے طے پاتے ہیں،امسال بھی تحریری اور تقریری امتحان، امتحانی پرچے جامعہ سے تیارہوکر جامعہ کے اساتذہ کی نگرانی میں مراکز تک پہنچے اور اساتذہٴ جامعہ ہی کی موجودگی میں تمام تحریری امتحانات بحسنِ خوبی مراحلِ کامیابی طے کیے۔بعدہ جامعہ کے تینوں شعبوں کے ماہر اساتذہٴ کرام کی کثیر تعداد مختلف وفود کی شکل میں تمام مراکز میں پہنچی اور تقریری امتحانات کے امور انجام دیے، اورکیفیتِ تعلیم جامعہ تک پہنچائی؛رئیسِ جامعہ نے مجموعی کیفیت دیکھ کراللہ کا شکرادا کیا اوراطمینان کا اظہار کیا، اللہ تمام مراکزِ جامعہ کے نظام کو مزید مستحکم فرمائے ۔