جامعه انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اکل کوا میں کیمپس ڈرائیو 2026 کا کامیاب انعقاد

 اکل کوا:نندور بار۔ جامعه اسلامیه اشاعت العلوم اکل کوا کے زیرانصرام جامعه انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (JIT) اکل کواکیمپس میں وی سول سولرانرجی پرائیویٹ لمیٹڈ سورت گجرات کے اشتراک سے دوروزه کیمپس ڈرائیو 2026 کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا گیا۔

یه کیمپس ڈرائیو 4 اور 5 مئی 2026 کو منعقد هوئی، جس میں بڑی تعداد میں طلبه نے شرکت کی۔ اس موقع پرمختلف شعبه جات کے طلبه نے انٹرویوز اور دیگرسلیکشن مراحل میں حصه لیا۔ کمپنی کے نمائندگان نے طلبه کی فنی صلاحیتوں، عملی معلومات اورپیشه ورانه رویے کا جائزه لیا۔ اس عمل کے بعد متعدد طلبه کو کمپنی میں ملازمت کے لیے منتخب کیا گیا، جس پرادارے میں خوشی کی لهر دوڑ گئی،جس میں آئی ٹی آئی سے 17 طلبه اور ڈپلومه انجینئرنگ سے 9 طلبه کومنتخب کیا گیا۔ نیزعنقریب کچھ مزید طلبه کا انتخاب متوقع هے، اس تقریب میں جامعه کے چیئرمین حضرت مولا نا حذیفه وستانوی صاحب، اخلاق سرنگران اعلی جامعه بی یو ایم ایس کالج ، اکبرپٹیل سرپرنسپل جامعه آئی ٹی آئی، ڈاکٹر کمال الدین سر، پرنسپل جے آئی ٹی اکل کوا۔ پروفیسرشاکرسر، چیف لائبریرین ڈاکٹرنور سر، نعمان سر۔ مومن عابد سر، رائے پورے سر، گیا نیشورهدانے سر، قاضی جنید سرکے علاوه دیگر ذمه داران بھی موجود تھے، جنهوں نے منتخب طلبه کومبارکباد پیش کی، اوران کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواهشات کا اظهار کیا۔

اس موقع پرچیئرمین مولانا حذیفه وستانوی صاحب نے کها که اس طرح کی کیمپس ڈرائیوزطلبه کوعملی میدان میں قدم رکھنے کا بهترین موقع فراهم کرتی هیں اورادارے کی تعلیمی معیارکا مظهرهیں۔ وی سول سولرانرجی پرائیویٹ لمیٹیڈ کے عهدیداران نے بھی ادارے کے نظم وضبط اورطلبه کی قابلیت کو سراها اور آئنده بھی اس طرح کے اشتراک کو جاری رکھنے کی امید ظاهر کی۔ آخر میں ادارے کی جانب سے کمپنی کے نمائندگان کا شکریه ادا کیا گیا اوراس کامیاب پروگرام کے انعقاد پرتمام متعلقه افراد کی کاوشوں کو سراها گیا۔