جامعه اکل کوا میں”سیرتِ ابراهیمی“کے عنوان پر عظیم الشان اجلاس

بقلم مولانا صادق صاحب تونڈاپوری      

ناظم انجمن اصلاح الکلام جامعه اسلامیه اشاعت العلوم اکل کوا

جامعه اکل کوا میں عشرهٴ ذی الحجه کی مناسبت سے“۳/ ذو الحجه سیرتِ ابراهیمی”کےعنوان پرایک عظیم الشان علمی، فکری اورتربیتی اجلاس منعقد هوا، جس میں طلبهٴ عالمیت نے نهایت ذوق وشوق کے ساتھ شرکت کی۔

اجلاس کی نظامت جامعه کے دورهٴ حدیث کے طالب علم محمد عرباض سیهورنے نهایت عمده اندازمیں انجام دی۔ پروگرام کا آغازعربی پنجم کے طالب علم سیف الله کٹیهارکی تلاوتِ کلامِ پاک سے هوا، جس کے بعد عربی اول کے طالب علم محمد محسن میوات نے بارگاه رسالت مآب صلی الله علیه وسلم میں نعتِ پاک کا نذرانه پیش کیا۔

بعد ازاں تقریروخطابت اورمکالموں کا سلسله شروع هوا۔ سب سے پهلے عربی پنجم کے طالب علم محمد اعجازکشمیری نے”حضرت ابراهیم علیه السلام کی سیرت و حیات“ کے موضوع پرنهایت مدلل، موٴثراورمعلوماتی تقریرپیش کی، جس میں حضرت ابراهیم علیه السلام کی دعوتِ توحید، قربانی اوراطاعتِ الٰهی کے مختلف پهلووٴں کوخوبصورت اندازمیں اجاگرکیا گیا۔

اس کے بعد”النادی العربی“ کی جانب سے عربی پنجم کے طالب علم محمد اشرف پورنیه نےعربی زبان میں”فضائلِ حج“کے عنوان پرنهایت فصیح و بلیغ تقریر پیش کی، جس سے طلبه کی لسانی مهارت اورعربی ذوق نمایاں هوا۔

اردو تقریرکے سلسله میں عربی دوم کے طالب علم محمد سعد پاتھری نے”ابراهیم خلیل الله کی یادگارقربانی“کے عنوان پر پُرجوش اوردلنشیں خطاب کیا۔ اسی دوران انگریزی کورس کے فضلاء نے انگریزی زبان میں”عید الاضحی“کے موضوع پرایک بهترین مکالمه پیش کیا، جسے سامعین نے بے حد پسند کیا۔

مزید برآں عربی ششم کے طالب علم محمد مالیگاوٴں نے ”عشرهٴ ذی الحجه“کےعنوان پرنهایت مفید اورمعلوماتی تقریرپیش کی، جس میں ان مبارک ایام کی فضیلت اوراعمالِ صالحه کی اهمیت پرروشنی ڈالی گئی۔

 پروگرام کے اختتامی مرحله میں”قربانی عقل ونقل کی روشنی میں“کے عنوان پر طلحه ایم پی اوران کے رفقاء نے ایک موٴثراورتحقیقی مکالمه پیش کیا، جس میں قربانی سے متعلق باطل اعتراضات کے مدلل جوابات دیے گئے۔ اسی طرح شاهکار پورنیه نے حضرت هاجره علیها السلام اورحضرت ابراهیم علیه السلام کی حیاتِ مبارکه کے روشن پهلووٴں پرعمده تقریرپیش کی، جبکه محمد شهزاد پورنیه نے نعتِ پاک پیش کرکے محفل کوروحانی کیفیت سے معمورکردیا۔

تقریری پروگرام کے بعد رئیسِ جامعه حضرت مولانا حذیفه صاحب وستانوی نے”سیرتِ ابراهیمی اورعشرهٴ ذی الحجه سے ملنے والے اسباق“کے عنوان پرنهایت علمی، فکری اورتربیتی خطاب فرمایا۔

 اپنے خطاب میں حضرت نے حضرت ابراهیم علیه السلام کی زندگی سے اخلاص، صبر، توکل، ایثاراوراطاعتِ الٰهی کے عظیم اسباق کو واضح فرمایا اورطلبه کوان تعلیمات کواپنی عملی زندگی میں اپنانے کی تلقین کی۔

اس کے بعد جامعه کے سرپرست، بزرگ عالمِ دین، مفتیِ سهارنپوروشهر آگره حضرت مولانا مفتی مجد القدوس رومی صاحب نے اپنے علمی، روحانی اورتربیتی مواعظ سے اساتذه و طلبه کو مستفید فرمایا۔

 حضرت مفتی صاحب نے دینی تعلیم کے ساتھ کردارسازی، تقویٰ، اخلاص اوراتباعِ سنت کی اهمیت پرنهایت موٴثرنصیحتیں فرمائیں۔

آخرمیں حضرت مولانا مفتی مجد القدوس خبیب رومی صاحب کی رقت آمیزدعا پریه بابرکت اجلاس اختتام پذیرهوا۔

  حاضرین نے اس روح پرور، ایمان افروز اورمعلوماتی پروگرام کونهایت مفید قراردیا۔