جے آئی آئی یو (JIIU) کے آئی آئی ایم ایس اینڈ آر (IIMS&R) میڈیکل کالج اورنورهسپتال واروڑی، تعلقه بدنا پور، ضلع جالنه
مجھے انتهائی خوشی محسوس هورهی هے اور میں الله رب العزت (سبحانه و تعالیٰ) کا شکرادا کرتا هوں جس نے مجھے جامعه اسلامیه اشاعت العلوم کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس اینڈ ریسرچ میڈیکل کالج اورنورهسپتال، واروڑی، تعلقه بدنا پور، ضلع جالنه کی ماه اپریل 2026 کی ماهانه کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کا موقع عنایت فرمایا۔
مجموعی طورپر، یه مهینه بهت مصروف اورخوشگواررها۔
16 اپریل 2026 کودوبیچزکے طلباء کی گریجویٹ تهنیتی اورحلف برداری کی تقریب منعقد هوئی، جن میں 2020 میں داخله لینے والے اور 2025 میں پاس هونے والے طلباء، نیز 2021 میں داخله لینے والے اور 2026 میں پاس هونے والے طلباء شامل تھے، ان کے همراه پوسٹ گریجویٹ کی تعلیم مکمل کرنے والے طلباء بھی شریک تھے۔ یه تقریب انتهائی کامیاب رهی۔ تقریباً تمام طلباء اپنے والدین کے همراه موجود تھے۔
اس تقریب کی صدارت چیئرمین حضرت مولانا حذیفه غلام محمد وستانوی (دامت برکا تهم) نے کی۔
مندرجه ذیل مهمانان خصوصی اورمهمانان اعزازی نے اس تقریب میں شرکت کی اوراسے رونق بخشی:
•…جناب بارفس ای کالنڈ (Barphus E Kaalund)، تو فصل برائے سیاسی اوراقتصادی امور، امریکی قونصل خانه جنرل کولکاتا۔
•…جناب عبد الستار، ایم ایل اے (رکن اسمبلی)، سلوڑ۔
•…جناب نارائن کوچے، ایم ایل اے، بد نا پور۔
•…جناب ارجن کھو ٹکر، ایم ایل اے، جالنه۔
•…جناب اجے کماربنسل، ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی)، جالنه۔
•…جناب الهاس پاٹل، سابق ممبرپارلیمنٹ اورصدرگوداوری فاؤنڈیشن، جلگاؤں۔
•…جناب امتیازجلیل، سابق ممبرپارلیمنٹ، اورنگ آباد۔
•…جناب را جیش ٹوپے، سابق وزیر، حکومت مهاراشٹرا۔
•…جناب سنجے کشن راؤ کینیکرسابق ممبرقانون سازکونسل۔
•…ڈاکٹرسیده افروزفاطمه، ڈین، گورنمنٹ میڈیکل کالج، جالنه۔
•…ڈاکٹر پروین سوریا ونشی، ڈپٹی ڈین اورسی ای او، ایم جی ایم میڈیکل کالج،اورنگ آباد۔
•…ڈاکٹرجئے شری بھومارے، ڈی ایچ او، جالنه۔
•…ڈاکٹرامرناتھ سولے پورے، سابق ڈین، آئی آئی ایم ایس آر۔
•…ڈاکٹرالیاس یعقوب همت، سی ای او، آئی آئی ایم ایس آر۔
•…ڈاکٹراظهراحمد صدیقی، ڈین، آئی آئی ایم ایس آر۔
•… ڈاکٹرعشرت فاطمه الیاس بیمت، پروفیسراورمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ، آئی آئی ایم ایس آر۔
تمام مهمانانِ خصوصی اورمهمانانِ اعزازی کوهمارے محترم چیئرمین حضرت مولانا حذیفه غلام محمد وستانوی (دامت برکا تهم) کے دست مبارک سے شال، گلدسته اوریادگاری شیلڈ پیش کرکے تهنیت پیش کی گئی۔
ڈاکٹراظهراحمد صدیقی نے اپنی تقریرمیں میڈیکل کالج کے آغاز سے لے کرآج تک کی ترقی پرتفصیلی روشنی ڈالی۔
ڈاکٹر محترمه عشرت فاطمه الیاس بیمت نے اپنی تقریرمیں هسپتال کی ترقی، دستیاب سهولیات اورمریضوں کو مفت فراهم کی جانے والی خدمات کے بارے میں بتایا۔
جناب اجے کماربنسل (آئی پی ایس) نے اپنی تقریرمیں طلباء کوان کی کامیابی پرمبارکباد دی اوران کے مستقبل اورخدمات کے لیے نیک خواهشات کا اظهارکیا۔
جناب عبد الستار (ایم ایل اے) نے طلباء کا استقبال کیا اوران کے روشن مستقبل کی دعا کی۔
جناب ارجن کھو نکر (ایم ایل اے) نے مدعو کرنے پر منتظمین کا شکریه ادا کیا، اس ادارے کے ساتھ اپنے تعلق کو بیان کیا اور مستقبل میں هرممکن مدد کی یقین دهانی کرائی۔
جناب نارائن کوچے (ایم ایل اے) نے اپنے حلقے میں اس ادارے کے قیام پرخوشی کا اظهارکیا اوریقین دلایا که حسب معمول جوبھی مدد درکارهوگی وه ضرور کریں گے۔
سابق وزیرجناب راجیش ٹوپے نے اپنی تقریرمیں کووڈ 19 کے دوران IIMSR کی جانب سے فراهم کی جانے والی خدمات کو یاد کیا، جن کی بدولت بے شمار لوگوں کی جانیں بچائی گئیں۔
ڈاکٹر الهاس پاٹل نے طب کے میدان میں هونے والی ترقی اور نئی ایجادات کی وضاحت کی اور طلباء کو طبی پیشے میں مستقبل کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار رهنے کی تلقین کی۔
ڈاکٹر سوریا و نشی نے طب کے میدان میں روبوٹک خدمات پر روشنی ڈالی لیکن طلباء کو یقین دلایا که صرف وه پیشه ور افراد جو علاج اور آپریشن میں خدمات انجام دے رهے هیں، ان کے اندر انسانیت اور همدردی کے جذبات هوتے هیں جو روبوٹک خدمات سے کهیں بهتر کار کردگی کا مظاهره کر سکتے هیں۔
جناب امتیاز جلیل نے اقلیتی میڈیکل کالج کے قیام اور تمام ضرورت مند مریضوں کو مفت خدمات فراهم کرنے پر انتظامیه کو مبارکباد دی۔
چند طلباء نے کالج میں اپنے تجربات کا اظهار کیا اور اپنے قیام کے دوران بهترین دیکھ بھال پر اساتذه اور انتظامیه کا شکریه ادا کیا۔
حضرت مولانا حذیفه غلام محمد وستانوی (دامت برکاتهم) نے اپنے صدارتی خطبے میں الله تعالیٰ (سبحانه و تعالیٰ) کا شکر ادا کیا اور همارے محترم بانی چیئر مین حضرت مولانا غلام محمد وستانوی (رحمة الله علیه) کی ان کوششوں کو یاد کیا جو انهوں نے ایک چھوٹی سی ڈسپنسری کے آغاز سے لے کر پورے جوش و جذبے کے ساتھ واروڑی میں میڈیکل کالج اور هسپتال کی توسیع تک کیں۔ مزید انهوں نے کها که هم نے نشستوں کی تعداد 100 سے بڑھا کر 150 کرنے کی کوششیں کی هیں اور 10 مضامین میں پوسٹ گریجویٹ کا آغاز کیا هے۔ هم اپنی کو ششیں جاری رکھے هوئے هیں تا که طبی سهولیات کو جدید مشینری، پوسٹ گریجویٹ اور کلینیکل مضامین میں سپر اسپیشلٹی خدمات کی صورت میں مزید وسیع کیا جا سکے۔
آخر میں انهوں نے الله تعالیٰ (سبحانه و تعالیٰ کا شکر ادا کیا که اس نے حضرت مولانا غلام محمد وستانوی (رحمة الله علیه) پر اپنا فضل و کرم فرمایا اور الله سبحانه و تعالیٰ سے دعاء کی که انهیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، نیز اس ادارے کی مزید ترقی کے لیے ان کی دعاؤں اور برکات کے تسلسل کی دعاکی۔ انهوں نے وهاں موجود خوش نصیب والدین کو مبارکباد دی، جن کے بیٹے اور بیٹیاں میڈیکل گریجویٹ بن کر ان کا زندگی بھر کا خواب پورا کر چکے هیں۔ انهوں نے آج کی تقریب میں شرکت پر تمام معززین اور والدین کا شکریه ادا کیا۔
رسمی کلمه تشکر ڈاکٹر الیاس بیمت( سی ای او )IIMSR اور ڈاکٹر سهیل نے ادا کیا اور قومی ترانے کے بعد تقریب اختتام پذیر هوئی۔
مسلسل طبی تعلیم (CME) کی سرگرمیاں:
1 اپریل 2026: دو پهر 30:2 بجے CME هال میں MEU یونٹ کے زیر اهتمام انٹیگریٹڈ CME کا انعقاد کیا گیا، جس کا موضوع 40 سال کی جوانی پریس بائیو پیاڈی کوڈڈ(40 Years Young – Presbyopia Decoded) تھا۔ اسے ڈاکٹر امرین دیشمکھ (ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبه امراض چشم) نے پیش کیا۔
ڈین ڈاکٹر اظهر صدیقی، ڈاکٹر عشرت فاطمه، ڈاکٹر للت اُنے (ایچ او ڈی پیڈیاٹرکس اور MEU کو آرڈینیٹر)کے علاوه دیگر فیکلٹیز اور ریزیڈنٹس موجود تھے۔ بحث و مباحثے کے بعد 50:3 بجے کلمه تشکر کے ساتھ نشست ختم هوئی۔
15 اپریل 2026: دو پهر 30:2 بجے موضوع ” درد کا انتظام اور نیا کیا هے؟ (Pain Management & wath new?)“پر CMEهوا۔ اسے ڈاکٹر راجگورے (ایسوسی ایٹ پرو فیسر شعبه اینستھیزیا) نے پیش کیا۔ نشت3:55 بجے ختم هوئی۔
22 اپریل 2026: دو پهر 30:2 بجے ٹریکیوسٹوومی (Tracheostomy) کے موضوع پرCME منعقد هوا جسے ڈاکٹرگگانی اویس (ایس آر، شعبه ای این ٹی) نے پیش کیا۔ انٹر ایکٹوسیشن کے بعد50:3بجے پرو گرام اختتام پذیر هوا۔
دیگر سر گرمیاں اور اختتامیه کالج کی سطح پر تمام سر گرمیاں معمول کے مطابق جاری هیں، کلاسز
باقاعدگی سے هورهی هیں اور طلباء اپنی کلاسز، کلینیکل پوسٹنگ اور پریکٹیکلز میں
پوری حاضری دے رهے هیں۔ هسپتال کی سطح پر مریضوں کا معائنه، ٹیسٹ، علاج اور ضرورت مندوں کے
آپریشنز بهت اچھے انداز میں جاری هیں۔ او پی ڈی (OPD) اور آئی پی ڈی (IPD) کی تعداد میں روز بروز اضافه هو رها هے، جبکه ڈیلیوریز کی تعداد میں
بھی نمایاں اضافه هوا هے۔ یونیورسٹی کے قواعد کے مطابق اساتذه کی تعطیلات کا آغاز 27 اپریل سے
دو بیچز میں هوا هے:پهلا نصف: 26/04/2026 سے 14/05/2026دوسرا نصف:16/05/2026سے 03/06/2026 مجموعی طور پر تمام تر باقاعده سرگرمیوں کے ساتھ یه مهینه پر امن اور
انتهائی مصروف رها۔ ان تمام تر کامیابیوں اور کاموں کا سهر اهم اپنے بانی چیئر مین حضرت
مولانا غلام محمد وستانوی (رحمة الله علیه) کی کاوشوں اور ان کی دعاؤں کی برکات کو
دیتے هیں، اور الله تعالیٰ (سبحانه و تعالیٰ سے دعا گو هیں که وه انهیں جنت
الفردوس میں اعلی ترین مقام عطا فرمائے، آمین۔رپورٹ: ڈاکٹر بیمت الیاس یعقوبMBBS, MDسی ای او (C.E.Oجے آئی آئی یو کا آئی آئی ایم ایس اینڈ آر (JIIU’s IIMS&R)، واروڑی،تعلقه بد نا پور، ضلع جالنه۔
