اسفارحضرت رئیسِ جامعه

جامعه کے شب و روز:

تعلیمی سال کے آغازپرمراکزِ جامعه کے نظمائے کرام کے ساتھ تعلیمی و تربیتی مجلس:

 بتاریخ 15 اپریل 2026، بروزبدھ، بوقت صبح 10:00 تا دوپهر2:00 بجے، یه مجلس جامعه کی شاخ جامعه فیضِ وستانوی میں منعقد هوئی۔ اس مجلس میں گزشته سال کا محاسبه کیا گیا اورآئنده تعلیمی سال کے لیے جامع لائحهٴ عمل تیارکیا گیا۔ نیزٹرسٹ اورآڈٹ سے متعلق اهم هدایات بھی دی گئیں۔

منعقده میٹنگ میں رئیس الجامعه حضرت مولانا حذیفه صاحب وستانوی دامت برکاتهم العالیه کی جانب سے بیان کرده چند اهم اصول و ضوابط درج ذیل هیں:

شاخهائے جامعه اکل کوا کے لیے اهم هدایات:

• …نمازکی پابندی هراستاذ اورطالب علم پرلازمی هے، اس میں کسی قسم کی کوتاهی برداشت نهیں کی جائے گی۔

•…حاضری کا نظام باقاعده اورمنظم رکھا جائے، اورغیرحاضری کی صورت میں فوری اطلاع دی جائے۔

•…طلبه کی حاضری کے معاملے میں سختی برتی جائے۔

•…کسی استاذ کی غیرحاضری کی صورت میں صدرِ شعبه کواطلاع دی جائے، تاکه درسگاه کا مناسب نظم قائم کیا جا سکے۔

•…مقدارِ خواندگی پرخاص توجه دی جائے، تاکه طلبه کی تعلیمی کارکردگی بهترهو۔

  •…مطبخ (باورچی خانه) کا نظام صاف ستھرا اورمنظم هونا چاهیے۔

•…اگرکسی طالب علم کےغیرمناسب عمل کی شکایت موصول هوتواس پرفوری اورمناسب کارروائی کی جائے۔

•…مدرسه میں عمومی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔

•…بیت الخلاء (ٹوائلٹ) کی صفائی اوردیکھ بھال کویقینی بنایا جائے۔

•…کلاسوں کا نظم وضبط بهترین هونا چاهیے، اورطلبه کومکمل توجه کے ساتھ تعلیم دی جائے۔

•…طلبه کوگھروں میں ذاتی خدمت کے لیے بھیجنا منع هے۔

•…درجهٴ حفظ کے طلبه واساتذه کے لیے صبح کے وقت باقاعده حاضری کا نظام قائم کیا جائے۔

•…تمام طلبه کے لیے شرعی لباس، داڑھی اور بالوں سے متعلق اصولوں کی پابندی ضروری هے۔

•…طلبه کوبغیراجازت اوراهلیت کے اعلیٰ درجات میں منتقل نه کیا جائے۔

یه تمام هدایات مدرسه کے بهترنظم ونسق اورطلبه کی دینی واخلاقی تربیت کے لیے نهایت اهم هیں، لهٰذا ان پرسختی سے عمل کیا جائے۔

 دار العلوم ریاض الجنة نندوربار کا سالانه جلسه و مجلسِ تکمیلِ حفظِ قرآنِ کریم:

 23 اپریل 2026، بروزجمعرات بعد نمازِمغرب، ریاض الجنة کے سامنے میدان میں ایک عظیم الشان سالانه جلسه ومجلسِ تکمیلِ حفظِ قرآنِ کریم منعقد هوئی۔ اس مبارک موقع پرایک طالب اورایک طالبه نے بحمد الله حفظِ قرآنِ کریم مکمل کیا، جبکه 74 طلبه وطالبات نے ناظرهٴ قرآنِ مجید کی تکمیل کی سعادت حاصل کی۔

طلبه وطالبات نے نهایت عمده اندازمیں مختلف پروگرام پیش کیے۔ آخرمیں حفظ مکمل کرنے والے طلبه و طالبات سے آخری سورتیں سنا کرانهیں باقاعده زمرهٴ حفاظ میں شامل کیا گیا۔ بعد ازاں حضرت مولانا محمد حذیفه صاحب وستانوی دامت برکاتهم نے ایمان افروزخطاب فرمایا۔

 انجمنِ تعلیم الاسلام تلوده کا سالانه جلسه:

29 اپریل 2026، بروزمنگل بعد نمازِمغرب، انجمنِ تعلیم الاسلام تلوده کا سالانه جلسه منعقد هوا۔ طلبه نے بهترین اندازمیں پروگرام پیش کیا۔ تقریباً 15 طلبه و طالبات نے ناظرهٴ قرآنِ مجید مکمل کیا۔

فارغ هونے والے طلبه و طالبات کو گراں قدر انعامات سے نوازا گیا اورانجمنِ تعلیم الاسلام کی جانب سے اسناد بھی پیش کی گئیں۔ آخرمیں حضرت مولانا محمد حذیفه صاحب وستانوی نے حالاتِ حاضره پرجامع اورفکرانگیز خطاب فرمایا۔

 دار العلوم حضرت زکریا، شهاده کا سالانه اجلاس

 مجلسِ تکمیلِ ناظره و حفظِ قرآنِ کریم اورتکمیلِ مومنه کورس:

الحمد لله! دارالعلوم حضرت زکریا، شهاده کا عظیم الشان سالانه اجلاس ومجلسِ تکمیلِ حفظِ قرآنِ کریم بتاریخ 30 اپریل 2026، بروزجمعرات بعد نمازِمغرب نهایت شاندار، روح پروراورکامیاب اندازمیں اختتام پذیرهوا۔ یه بابرکت اجتماع دارالعلوم کے وسیع وخوبصورت احاطے میں منعقد هوا، جهاں بهترین نظم ونسق، دلکش اسٹیج، حسین روشنیوں اورپُرفضا ماحول نے پروگرام کوچارچاند لگا دیے۔

نمازِمغرب کے فوراً بعد شهرِشهاده اوراطراف سے سیکڑوں مرد وخواتین کی بڑی تعداد جلسه گاه میں جمع هوگئی۔ نظام العمل کے مطابق دارالعلوم کے هونهار طلبه وطالبات نے نهایت خوبصورت اندازمیں تلاوت، نعت، نظمیں اورتقاریرپیش کیں۔ ننھے طلبه کی معصومانه اورمؤثر پیشکشوں نے حاضرین کے دل موه لیے، جس پر سامعین نے بھرپورداد دی اور بچوں کی حوصله افزائی کے لیے نقد انعامات بھی پیش کیے۔

 مجلسِ تکمیلِ حفظِ قرآنِ کریم:

 اس بابرکت موقع پردار العلوم کے 10 طلبه نے حفظِ قرآنِ کریم کی سعادت مکمل کی۔ جامعه اکل کوا کے استاذِ محترم قاری وسیم صاحب سورتی نے ان حفاظ سے قرآنِ کریم کی آخری سورتیں سنا کران کی تکمیلِ حفظ کا اعلان فرمایا اورانهیں باقاعده زمرهٴ حفاظ میں شامل کیا۔ یه منظرنهایت روح پروراورایمان افروز تھا۔

 مومنه کورس کی تکمیل:

 دارالعلوم میں لڑکوں کے ساتھ ساتھ بچیوں کی دینی تعلیم کے لیے قائم ”مدرسة البنات (مومنه کورس)“ کے تحت اس سال ۱۶/ طالبات نے تین ساله نصاب مکمل کیا۔ انهیں اسناد، سلائی مشینیں اوردیگرانعامات جامعه اسلامیه اشاعت العلوم اکل کوا کے رئیس کے دستِ مبارک سے دیے گئے۔ یه منظربھی انتهائی خوشی اور فخرکا باعث تھا۔

 دینیات کورس کی تکمیل:

الحمد لله! دارالعلوم حضرت زکریا، شهاده میں سال 2026 کے دوران 35 طلبه نے ناظرهٴ قرآنِ مجید کی تکمیل کی سعادت حاصل کی۔

 نکاح کی مبارک تقریب:

اسی بابرکت اجتماع میں دو نکاح بھی انجام پائے، جس میں خطبهٴ نکاح اورعقدنکاح حضرت مولانا حذیفه صاحب وستانوی نے ادا فرمایا۔ اس طرح یه اجلاس دینی وسماجی دونوں پهلوؤں سے بابرکت ثابت هوا۔

 خصوصی خطاب:

اجلاس کے مقررِخصوصی، شیریں بیان عالمِ دین حضرت مولانا حذیفه صاحب وستانوی نے ایمان وعقیده، قرآنِ کریم کی عظمت اوراس سے وابستگی کے موضوع پرنهایت مؤثر، علمی اورتاریخی خطاب فرمایا۔ ان کا بیان حاضرین کے دلوں میں اترگیا اورایک روحانی کیفیت طاری هوگئی۔ آخرمیں حضرت کی رقت آمیزدعا پریه عظیم الشان اجلاس اختتام پذیرهوا۔ بعد ازاں نمازِعشاء ادا کی گئی اورتمام شرکاء کے لیے طعام کا انتظام کیا گیا، جس کے بعد لوگ اپنے گھروں کو روانه هوگئے۔

 سلوڑ میں 26 واں اجتماعی شادی پروگرام کامیابی سے منعقد:

گزشته 26 برسوں سے جاری اجتماعی شادیوں کا سلسله امسال بھی یکم مئی 2026، بروز جمعه بعد نمازِعصر کامیابی کے ساتھ منعقد هوا۔ اس بابرکت پروگرام کی صدارت رکنِ اسمبلی جناب عبد الستارصاحب نے فرمائی، جبکه مختلف دینی وسماجی شخصیات کی کثیر تعداد شریک رهی۔

تقریب میں حضرت مولانا حذیفه صاحب وستانوی، مولانا نسیم الدین مفتاحی، مولانا جاوید پٹیل اشاعتی، مولانا عارف محمدی، مولانا محمد علی قریشی اورمفتی اظهراقبال سمیت مقامی وبیرونی علماء، حفاظِ کرام اورسیاسی قائدین نے شرکت کی۔

افتتاحی کلمات میں مفتی اظهراقبال نے نکاح کی آیات کا مؤثرترجمه پیش کیا۔ حضرت مولانا محمد حذیفه صاحب وستانوی نے خطبهٴ نکاح سے قبل عبد الستار صاحب اورعبد السمیع صاحب کی تعلیمی وسماجی خدمات کوسراهتے هوئے فرمایا که اجتماعی نکاح کا یه سلسله مولانا غلام محمد صاحب وستانوی رحمة الله علیه کے مشورے سے شروع کیا گیا تھا۔

حضرت نے اپنے خطاب میں عوام کو نصیحت فرمائی که اپنی اولاد کو دینی و دنیاوی تعلیم سے آراسته کریں، ان کی اخلاقی تربیت کریں اورمعاشرے میں حسنِ سلوک کوفروغ دیں۔ شادی میں فضول خرچی اورغیرضروری رسم و رواج سے اجتناب کرتے هوئے نکاح کوآسان بنایا جائے اورسنت وشریعت کا پورا لحاظ رکھا جائے۔

صدرِبلدیه عبدالسمیع صاحب اوررکنِ ضلع پریشد عبدالعامرصاحب نے مهمانوں کا استقبال کیا اورپروگرام کی کامیابی پرتمام معاونین کا شکریه ادا کیا۔

اجتماعی نکاح سے قبل صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک شرکاء کے لیے بهترین طعام کا انتظام کیا گیا۔ پروگرام کی کامیابی میں مقامی اساتذه، بلدیه اراکین اور کارکنان نے بھرپورمحنت کی۔

 مکتب اصلاح القرآن، شاهی مسجد گنوری، پھلمبری میں مجلس اصلاحِ معاشره:

بعد نمازِعشاء، پھلمبری کے قریب گنوری میں حضرت مولانا محمد فاروق صاحب وستانوی کی صدارت میں ”اصلاحِ معاشره“کے عنوان سے ایک بهترین پروگرام منعقد هوا۔

مکتب کے طلبه نے نهایت عمده اندازمیں مختلف پروگرام پیش کیے۔ ناظرهٴ قرآنِ مجید مکمل کرنے والے طلبه وطالبات کو اسناد اورگراں قدر انعامات سے نوازا گیا۔

حضرت مولانا محمد حذیفه صاحب وستانوی نے اپنے خطاب میں بچوں کی تعلیم وتربیت پرخصوصی زوردیا۔ آخرمیں حضرت مولانا محمد فاروق صاحب وستانوی کے صدارتی خطاب اوردعا پرمجلس اختتام پذیرهوئی۔

 مدرسة النور، نورانی مسجد سورت میں مجلسِ تکمیلِ حفظِ قرآن

 نیز مدرسه محمدیه عربیه سنتر امپور سورت کا سالانه جلسه:

 2 مئی 2026، بروزهفته بعد نمازِمغرب، مدرسة النورکی نورانی مسجد میں ایک عظیم الشان سالانه جلسه ومجلسِ تکمیلِ حفظِ قرآن منعقد هوئی۔ یه ایک قدیم اور معروف اداره هے جهاں دینیات اورحفظِ قرآن کی بهترین تعلیم کا نظم هے۔ گرمی کی تعطیلات کے موقع پرمنعقده اس جلسه میں سالانه امتحانات میں کامیاب طلبه کوگراں قدرانعامات سے نوازا گیا۔

 اس موقع پرچارطلبه نے حفظِ قرآنِ کریم مکمل کیا۔ آخری سورتیں سنا کرانهیں زمرهٴ حفاظ میں شامل کیا گیا۔ آخرمیں حضرت مولانا محمد حذیفه صاحب وستانوی نے رقت آمیزخطاب فرمایا اوردعاپرمجلس اختتام پذیرهوئی۔

بعد ازاں نمازِعشاء کے بعد مدرسه محمدیه عربیه سنترامپورکے سالانه جلسه و مجلسِ تکمیلِ حفظِ قرآن میں شرکت فرمائی، جهاں کثیر تعداد میں طلبه، اساتذه اور والدین شریک تھے۔ طلبه نے بهترین انداز میں پروگرام پیش کیا۔ حفظ مکمل کرنے والے طلبه نے آخری سورتیں سنائیں، جس کے بعد حضرت مولانا محمد حذیفه صاحب وستانوی کا ایمان افروزخطاب هوا اور دعا کے ساتھ پروگرام اختتام پذیرهوا۔

 جامعة الصالحات کونڈوا، پونه میں بخاری شریف کا روح پرور اختتامی درس:

 8 مئی 2026، بروزجمعه بعد نمازِجمعه، لڑکیوں کے دینی اداره ’’جامعة الصالحات کونڈوا، پونه‘‘ میں صحیح بخاری کے اختتام کے موقع پرایک بابرکت و روح پرورمجلس منعقد هوئی۔ یه پروگرام حضرت مولانا حلیم الله قاسمی صاحب، صدر جمعیة العلماء مهاراشٹر کی زیرِسرپرستی منعقد هوا۔

اس موقع پرحضرت مولانا محمد حذیفه صاحب وستانوی دامت برکاتهم نے صحیح بخاری کی آخری حدیث کا درس دے کربخاری شریف کا اختتام فرمایا۔ اپنے خطاب میں انهوں نے خواتین کی دینی تعلیم کی اهمیت پرروشنی ڈالتے هوئے فرمایا که دینی تعلیم هی ایک صالح اورباکردار معاشرے کی بنیاد هے، اور جب خواتین دین سے وابسته هوں گی توگھراورنسلوں کی صحیح تربیت ممکن هوگی۔

انهوں نے طالبات کواخلاص، تقویٰ، علم پرعمل اوردین کی خدمت کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھنے کی نصیحت فرمائی۔ مجلس میں طالبات، معلمات، علماء کرام اورمعززمهمانوں کی بڑی تعداد شریک رهی۔ آخرمیں دعا کے ساتھ یه نورانی وعلمی مجلس اختتام پذیرهوئی۔

الله تعالیٰ جامعة الصالحات کونڈوا، پونه کی دینی وتعلیمی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اوران طالبات کو اپنے حلقے اورصنف میں دین کی بهترین خادمات بنائے اوران کے ذریعه اصلاح البیوت اورتربیت اولاد کا بگڑا هوا نظام درست فرمائے ۔ آمین۔