تعداد صوبہ جات
تعداد اضلاع
تعداد گائوں
تعداد کٹ
تعداد مستفیدین
۱۱
۴۰
۱۳۱
۱۲۹۱۰
۸۸۳۱۳
ہر ایک بیو ہ کو ۲؍یک کیلو دال،۲؍کیلو شکر،۱۰؍کیلو چاول،۵؍کیلو آٹا،اپائو کیلو چائے پتی،۱؍کیلو نمک ، ۱؍کیلو کھجور اور سو سو گرام ہلدی ، مرچی، دھنیا کا پیکیج تیار کر کے پہنچایا گیا۔
جامعہ آئی ٹی آئی کالج کی تاریخی کامیابی
سال رواں جامعہ آئی ٹی آئی کالج کو اس کے سالانہ امتحان میں پورے مہاراشٹر میں امتیازی کامیابی حاصل ہوئی کہ آل مہاراشٹر میں۱۲؍ طلبہ نے ٹاپ لیول پر اپنا مقام بنایا ۔ اور پورے صوبۂ مہاراشٹر میں جامعہ آئی ٹی آئی کا تعلیمی لیول ’’A ‘‘گریڈ قرار دیا گیا۔
حکومت مہاراشٹر نے ان ۱۲؍ طلبہ کو ۱۵؍جولائی ۲۰۱۹ء کو سرکاری طور پر مبارک بادی بھی دی ۔
یاد رہے کہ جامعہ آئی ٹی آئی کالج گزشتہ ۲۶؍ سالوں سے قوم و ملت کے نوجوانوں کی خدمت کررہا ہے اور ابھی تک اس کالج سے تقریباً ۳۵۰۰؍ طلبہ اپنی تعلیم مکمل کرکے مختلف مقامات پر ملازمتیں حاصل کرکے رزق حلال کمانے میں مصروف عمل بھی ہیں ۔ کئی طلبہ بیرون ملک بھی حلال کمائی میں مشغول ہیں ۔
ان ۱۲؍ بچوں کو جامعہ کے روح رواں حضرت رئیس جامعہ مولانا غلام محمد صاحب وستانوی ، ناظم تعلیمات حضرت مولانا حذیفہ صاحب وستانوی اور کالج کے پرنسپل ونائب پرنسپل اوردیگرٹیچروں نے اپنی دلی مبارک بادی بھی پیش کی ۔ اللہ تعالیٰ جامعہ سے منسوب ہر کالج کو خوب ترقیوں سے ہم کنار فرمائے ۔ آمین!
فضائی آلودگی کے خلاف جامعہ کامہم شجر کاری:
مہاراشٹرکی مشہور دینی و عصری تعلیم گاہ جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا ،اور’’ تلودا میواسی ون وبھاگ ‘‘کی جانب سے شجر کاری کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں نندوربار ضلع ادھیکاری’’ بالاجی منجوڑے‘‘ نے شرکت کی اور انہیں کے ہاتھوں شجر کاری کا افتتاح عمل میں آیا ۔
اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا کے رئیس حضرت مولانا غلام محمد صاحب وستانوی ، نائب رئیس جامعہ حضرت حافظ اسحاق صاحب رندیرا ،پولیس ادھیکش’’ سنجے پاٹل‘‘ ،شہادہ وبھاگ کے اُ پ ون رکشک’’ سریش کیوڑے‘‘اوراکل کوا تعلقہ سے’’ نتین دیورے ، اُ پ وبھاگئی پولس ادھیکاری’’ پنڈلک سپکاڑے ‘‘،پولس نریکشک’’ میگھشام ڈانگے‘‘اور اس کے علاوہ دیگر سرکاری عہدے دارن بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پولس ادھیکش سنجے پاٹل نے کہاکہ دن بہ دن بارش کی کمی میں لگاتار اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے ،اس لیے ہم سب کو اس تعلق سے فکر مند ہونے اور زیادہ سے زیادہ پانی زمین میں جذب ہو اس کے لیے لا ئحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت ہے۔
ضلع ادھیکاری بالاجی منجوڑے نے کہا کہ شجر کاری کے لیے ہم سب کو کوشش کرنی چاہیے ۔اسی طرح طلبہ میںبھی شجر کاری کی اہمیت اجاگر کرنے اور ان کو اس کے فوائد سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
جامعہ اکل کوا کے ناظم تعلیمات حضرت مولانا حذیفہ صاحب وستانوی نے شجر کاری کی اہمیت کو اسلامی
نقطۂ نظر سے آشکارا کیا اورپھر کہا: کہ جامعہ اکل کوا میں اساتذہ و طلبہ کی تعداد تقریباً ۱۵۰۰۰ ؍پندرہ ہزار ہے ۔ہر فرد ایک درخت کی نگہبانی کرے تو ان شاء اللہ ایک سال میں ۱۵۰۰۰ پندرہ ہزار درخت ہم آسانی سے لگا سکتے ہیں ۔نندوربار ضلع میں اس سال ۹۶ ؍لاکھ پودے لگانے کے ارادہ کا اظہار کیا گیا، جس میں سے ۱۵۰۰۰ ؍ پندرہ ہزار پودے جامعہ اکل کوا کے احاطہ میں لگا ئے جائیں گے ۔ان شاء اللہ
شکریہ نامہ :
رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں جن معاونین محسنین اور مخیرین حضرات نے ہمارے اساتذہ کرام اور جامعہ کا جس طرح بھی تعاون کیا حضرت رئیس الجامعہ اور جامعہ برادری تہہ دل سے ان تمام حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔