جامعہ اسلامیہ اشاعت العلواکل کوا میں مسابقاتِ قرآنیہ کا انعقاد

جامعہ کے شب و روز:

             خادمِ القرآن و عامر المساجد حضرت مولانا غلام محمد صاحب وستانوی -ا طال اللّٰہ بقائہ علینا مع الصحةوالعافیة – اور آپ کے فرزند ارجمند، آپ کے خلفِ رشید حضرت مولانا حذیفہ صاحب وستانوی حفظہ اللہ ورعاہ (مدیرتنفیذی جامعہ اکل کوا) کو ہمیشہ یہ فکر دامن گیر رہتی ہے کہ ہم کس طرح اپنے طلبہ کو باکمال بنائیں اور ان کی خوابیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کریں، اسی کے نتیجے میں سال کے اختتام پر یہ مسابقات منعقد کیے جاتے ہیں کہ طلبہ اپنے مقصد حصولِ تعلیم و تربیت میں ہمہ وقت مصروف رہیں اور اپنے آپ کو قابل و مقبول، صالح اور باصلاحیت بنائیں، چناں چہ امسال ہونے والے مسابقاتِ قرآنیہ کی رپورٹ حسب ذیل ہے:

             مسابقہ کل چھ فروعات پر مشتمل تھا، ماہ اکتوبر کے شروع میں مسابقہ کا اعلان کیا گیا، نوعیت اور شرائط طلبہ کو بتا دی گئی ،الحمدللہ! اعلان ہوتے ہی طلبہ نے اپنی درخواستیں جمع کی، ایک مہینہ مسلسل طلبہ نے اساتذہ کی نگرانی میں محنت کی، اس کے بعد پہلا انتخاب ہوا، اس کے دس دن کے بعد دوسرا انتخاب ہوا، اس انتخاب سے طلبہ کو فائنل مسابقہ کے لیے منتخب کیا گیا۔

             اس مسابقہ میں مہمان خصوصی کے طور پر شیخ طلحہ بلال منیار مکی مقیم حال سورت، اسی طرح قاری رضوان صاحب استاد تجوید و قرأ ت جامعہ اسلامیہ تعلیم الدین ڈابھیل اور قاری محمد اسحاق صاحب بھڑکود روی استاد تجوید قرأت جامعہ اسلامیہ تعلیم الد ین ڈابھیل تشریف لائے۔

             اور مسابقہ میں بحیثیتِ حکم تشریف لانے والے قاری بدرالدین صاحب فا ضل جامعہ ڈابھیل، استاذ تجوید و قرأ ت مدرسہ خیر العلوم اُدگاؤں کولھا پور، اسی طرح قاری سہیل صاحب فاضل جامعہ ڈابھیل استاذ تجوید و قرأت مدرسہ خیر العلوم اُدگاؤں کولھا پور، نیز قاری انعام الرحمن صاحب فاضل جامعہ ڈابھیل استاد تجوید و قرأت مدرسہ سنابل الدعوة پونہ۔ ان حضرات نے حکم کے فرائض انجام دیے۔ فجزاہم اللّٰہ خیرا

            پہلی چار فروعات میں اول پوزیشن سے کامیاب ہونے والے مساہمین کے لیے جامعہ کے مدیر تنفیذی حضرت مولانا حذیفہ صاحب وستانوی نے ”عمرہ“ کا اعلان کیاہے۔ اسی طرح پہلے نمبر سے کامیاب ہونے والے مساہمین کے لیے 5000/- روپے۔ دوم پوزیشن سے کامیاب ہونے والے مساہمین کے لیے 3000/- ۔اور تیسرے نمبر پر کامیاب ہونے والے مساہمین کے لیے 2000/- ۔ اورہر شریک مساہم کے لیے 1500/- روپے، مزید شیلڈ، کتابیں اور گفٹ باکس جیسے گراں قدر انعامات سے نوازا گیا۔

             پانچویں اور چھٹی فراع میں اول پوزیشن کامیاب ہونے والے مساہمین کے لیے 3000/- ۔ دوم پوزیشن سے کام یاب ہونے والے مساہم کے لیے 2000/- ، سوم پوزیش سے کام یاب ہونے والے مساہم کے لیے 1500/- اور ہر مساہم کے لیے 1000/- روپے کا اعلان کیا گیا۔

             اسی طرح شیلڈ، کتابیں ، گفٹ باکس جیسے گراں قدر انعامات سے نوازا گیا۔

نوٹ: حاضرین مجلس طلبائے کرام کی جانب سے نقد کی شکل میں بھی خطیر رقم موصول ہوئی ۔ فجزاہم اللہ خیرا

اور حضرت رئیس جامعہ دامت برکاتہم کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔

رپورٹ منجانب : لجنة التجوید والقرأة جامعہ اکل کوا