پہلی مجلس تکمل حفظ ِ قرآن کریم

جامعہ کے شب و روز:

جامعہ اکل کوا کے شعبہ تحفیظ القرآن سے ۴۱۹/ خوش نصیب طلباء کا تکمیل حفظ قرآن کریم

            جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کو امہاراشٹر میں حسبِ روایت سابقہ، جامعہ کے فعال ترین شعبہ، شعبہٴ تحفیظ القرآن میں امسال قرآن کریم حفظ مکمل کرنے والے ۴۱۹/ خوش نصیب طلبہ کی پہلی مجلس، مورخہ۲۳/ صفر المظفر۱۴۴۶ھ مطابق ۲۹/ اگست ۲۰۲۴ء بروز جمعرات بوقت صبح ۷/ بجے بمقام شعبہٴ حفظ کی عالیشان مسجد میں رئیس جامعہ حضرت مولانا غلام محمد صاحب وستانوی دامت فیو ضہم کی زیر صدارت ،اور ناظمِ جامعہ حضرت مولا نا محمد حذیفہ صاحب وستانوی حفظہ اللہ کی زیر سرپرستی، نیز مہمان خصوصی رئیس جامعہ کے چھوٹے داماد حضرت مولانا خالد دیسائی صاحب استاذِ تفسیر وحدیث جامعہ مفتاح العلوم بلیک بن، انگلیڈ، اورشعبہٴ حفظ کے اساتذہ اورطلبا کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ تدویرا ًتلاوت کلام اللہ سے مجلس کا آغاز ہوا اس کے بعد بارگاہ رسالت میں نعت پاک کا گلدستہ پیش کیا گیا، بعد ازاں ۴۱۹/ خوش نصیب طلبہ نے قرآن مقدس کی آخری سورت تلاوت کرکے اپنے آپ کو حاملین ِقرآن کی مقدس جماعت میں شامل کرلیا۔ اس مجلس کی ایک خصوصیت یہ بھی رہی کہ اس میں، پانچ ایسے خوش نصیب طلبا بھی شریک رہے، جنہوں نے کم سے کم دنوں میں قرآن کریم کو اپنے سینوں میں محفوظ کرلیا۔ اب تک جامعہ سے حفظ کرنے والوں کی تعداد 11537 اور فروعات ِجامعہ کے حفاظ کی تعداد 15824 ہوئی، اس طرح جامعہ اورفروعات ِجامعہ سے تکمیل حفظ کرنے والوں کی کل تعداد 27361 ہوگئی، فللہ الحمد علی ذالک۔

            اس مبارک ومقبول ترین عمل کے بعد ناظم جامعہ حضرت مولانا حذیفہ صاحب وستانوی نے حافظ بننے والے طلبا کو قیمتی نصیحتوں سے نوازا، نیزقرآن ِکریم کے معجز ہونے پروقیع خطاب فرمایا۔بعدہ مہمان خصوصی مولانا خالد دیسائی صاحب نے حافظ بننے والے طلباء کو مبارک باد دی اور قیمتی نصیحتوں سے نوازا۔ اخیر میں رئیس جامعہ حضرت مولانا غلام محمد صاحب وستانوی دامت فیوضہم نے آج کی مجلس میں حافظ بننے والے طلبا اوران کے والدین واساتذہ کو مبارک بادی پیش کی، اور طلبا کو قیمتی نصیحتوں سے نوازا۔ نیز طلبا کو قر آن کریم کے ساتھ وابسطہ رہنے کی خصوصی تلقین کی، اوراخیرمیں اپنی رقت آمیزدعا پرمجلس کا اختتام فرمایا۔

منجانب: شعبہٴ تحفیظ القرآن

جامعہ اسلامیہ اکل کوا مہاراشٹر ( الہند)