انتخاب مضمون حذیفہ وستانوی
(رئیس جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا)
قرآنِ کریم فہمِ دین کی اساس، شریعت کا سرچشمہ اورامتِ مسلمہ کی فکری وعملی رہنمائی کا بنیادی منبع ہے؛ چناں چہ ایک عالمِ دین اورسنجیدہ طالبِ علم کے لیے محض تلاوتِ قرآن کافی نہیں، بل کہ اس کے معانی، اسالیب، احکام، بلاغت، لغت اورشانِ نزول سے واقفیت ناگزیرہے۔ یہی ضرورت علمِ تفسیرکوعلومِ اسلامیہ میں مرکزی مقام عطا کرتی ہے۔
امتِ مسلمہ نے صدیوں کی علمی محنت سے تفسیرِقرآن پرگراں قدر سرمایہ چھوڑا ہے، جس میں تفسیربالمأثور، تفسیر بالرائے، فقہی، لغوی، بلاغی، موضوعاتی اورعصری تفاسیر سب شامل ہیں۔
زیرِنظرفہرست میں وہ بنیادی اورمعتمد کتب جمع کی گئی ہیں، جوایک عالم اور طالبِ علم کی علمی تربیت، فکری توازن اورتحقیقی بصیرت کے لیے ناگزیر سمجھی جاتی ہیں۔
یہ مجموعہ نہ صرف کلاسیکی ورثے کی نمائندگی کرتا ہے، بل کہ جدید دورکی فکری ضروریات کوبھی سامنے رکھتا ہے۔
اس مجموعے میں تفسیر بالمأثورکی بنیادی کتب،فقہی اوراحکامی تفاسیر، لغوی وبلاغی مصادر، عقلی وکلامی تفاسیر، موضوعاتی و عصری موسوعات اور برصغیرکی معتبراردوتفاسیرسب کوترتیب کے ساتھ شامل کیا گیا ہے، تاکہ قاری کو فہمِ قرآن کا مکمل اورمتوازن نقشہ مل سکے۔
عربی تفاسیر :
۱- تفسیر الطبری:
علمِ تفسیرکی اساس؛ صحابہ وتابعین کے اقوال اسناد کے ساتھ جمع کیے گئے ہیں، تفسیربالمأثورکا سب سے بڑا مرجع۔
۲- تفسیرابن کثیر
قرآن کی تفسیرقرآن اورسنت سے؛ روایت میں احتیاط اورتحقیق میں اعتدال کی بہترین مثال۔
۳- تفسیر البغوی
مختصرمگرمعتبر؛ ضعیف روایات سے اجتناب کے ساتھ متوسط درجے کی تفسیر۔
۴-الجامع لأحکام القرآن
آیاتِ احکام پرفقہی مذاہب کی جامع بحث؛ فقہ اورتفسیرکاحسین امتزاج۔
۵- فتح القدیر
روایت اوردرایت کو جمع کرنے والی تفسیر؛مختلف تفسیری و فقہی اقوال کاجامع خلاصہ۔
۶-تیسیر الکریم الرحمن
سادہ، واضح اورتربیتی انداز؛ مبتدی اورمتوسط طلبہ کے لیے نہایت مفید۔
۷-أضواء البیان
قرآن کی تفسیرقرآن سے؛ آیات کے باہمی ربط اوراستدلال پرخصوصی توجہ۔
۸-فی ظلال القرآن
ادبی وفکری تفسیر؛ قرآن کوعملی زندگی اوردعوت سے جوڑنے کی کوشش۔
اہلِ سنت (کلامی و تحقیقی تفاسیر)
۹-تأویلات أہل السنة
عقائدِ اہلِ سنت کی اصولی ترجمانی؛ عقل ونقل میں توازن۔
۱۰-تفسیرالبیضاوی
بلاغت،نحواورمعانی پرمشتمل دقیق تفسیر؛ درسی حلقوں میں معروف۔
۱۱-أحکام القرآن
فقہِ حنفی کے اصولوں پرآیاتِ احکام کی منظم تشریح۔
۱۲-الکشاف
بلاغتِ قرآن کا شاہکار؛عقائد میں احتیاط کے ساتھ مطالعہ ضروری۔
۱۳-الدر المنثور
تفسیری روایات کا عظیم ذخیرہ؛ تفسیربالمأثورکی جامع ترین کتاب۔
۱۴-روح المعانی
جامع، محققانہ اورمختلف علوم کوسمیٹنے والی تفسیر۔
۱۵-مفاتیح الغیب
عقلی، فلسفیانہ اورکلامی مباحث سے بھرپورتفسیر۔
۱۶-مدارک التنزیل
مختصرمگردقیق؛ درسی مطالعے کے لیے مفید۔
موسوعات و عصری تفاسیر
۱۷- موسوعة التفسیر الموضوعی
قرآن کے موضوعات پرمنظم اورجدید اندازمیں تحقیق۔
۱۸-موسوعة التفسیر بالمأثور
مأثورتفاسیرکویکجا اورمنظم صورت میں پیش کرتی ہے۔
۱۹-موسوعة التفسیر البلاغی
بلاغتِ قرآن کے اسرارولطائف پرجامع موسوعہ۔
۲۰-التحریر والتنویر
عصری فہم، مقاصدِ شریعت اورلسانی گہرائی کا حسین امتزاج۔
لغات،اعراب اورعلومِ قرآن
۱- مفردات ألفاظ القرآن قرآنی الفاظ کی اصل روح
۲- الدر المصون (سمین حلبی) نحووبلاغت کا خزانہ
۳- المعجم الاشتقاقی الموصل لألفاظ القرآن (حسن الجبل) اشتقاقی تحقیق
۴- اللباب فی علوم الکتاب (ابن عادل) جامع علومِ قرآن
۵- إعراب القرآن وبیانه (محی الدین درویش)
۶- إعراب القرآن صرفه وبیانه (المحمود الصافی)
۷- الاعراب المفصل
۸- موسوعة التفصیل فی الإعراب
۹- موسوعة الکلمة فی القرآن الکریم (الکبیسی)
۱۰- موسوعة الوجوہ والنظائر فی القرآن
۱۱- معجم فقه لغة القرآن وسر بلاغته
اردو تفاسیر
۱- مترادفات القرآن (کیلانی) مترادفات کا فہم۔
۲- لغات القرآن اردو قارئین کے لیے لغوی مدد۔
۳- تفسیرعزیزی سادہ اردو تفسیر۔
۴- موہبة الرحمن اصلاحی انداز۔
۵- بیان القرآن فقہی واصلاحی تفسیر۔
۶- تفسیرعثمانی علمی و تحقیقی۔
۷- معارف القرآن برصغیرکی مستند ترین تفسیر۔
۸- معارف القرآن (ادریسی)۔
۹- انوارالقرآن نعیمی۔
۱۰- تفسیرماجدی۔
۱۱- معالم القرآن کاندھلوی۔
۱۲- آسان تفسیرقرآن۔
۱۳- علومِ قرآن۔
۱۴- الإتقان فی علوم القرآن۔
۱۵- علوم القرآن (مولانا محمد تقی عثمانی)
