2021

جامعہ کے شب و روز:

اسفار رئیس جامعہ حضرت مولانا وستانوی صاحب جامعہ کی شاخ انو ا میں : ( حضرت کی زبانی)             یکم فروری ۲۰۲۱ء بروز پیر ہم اکل کوا سے نکلے اور عشا سے پہلے پہلے انوا مدرسہ پہنچے۔ما شاء اللہ وہاں پرطلبہ کا ہجوم تھا ،انہوں نے بڑا پرتپاک استقبال کیا اور میرا دل بڑا خوش […]

جامعہ کے شب و روز: Read More »

فقہ وفتاوی

مفتی محمد جعفر صاحب ملی رحمانی         صدر دارالافتاء- جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا معذورین صف میں کہاں بیٹھیں؟ درمیانِ صف میں بیٹھنے والے معذورین لعنت کے مستحق ہیں؟ معذورین کا درمیانِ صف نماز ادا کرنا،معذور شخص کے پیچھے نماز ! سوال: ۱- اقامت کے ختم یا رکعت اولی کے ختم تک

فقہ وفتاوی Read More »

الانتباہات المفیدہ عن الاشتباہات الجدیدہ: ایک تعارف

شمس الہدی قاسمی، جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم، اکل کوا             ایک صدی سے زائد کا عرصہ ہوا، حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمة اللہ علیہ (۳۶۸۱ ۳۴۹۱) نے اردو زبان میں ایک نہایت ہی جامع کتاب تصنیف فرمائی تھی، جس کا نام الانتباہات المفیدہ عن الاشتباہات الجدیدہ تھا۔ حضرت حکیم الامت رحمة اللہ

الانتباہات المفیدہ عن الاشتباہات الجدیدہ: ایک تعارف Read More »

 بعنوان ”سانحہٴ شق القلب“

حضرت مولانا عبد الرحیم صاحب فلاحی  کے سانحہٴ ارتحال پر کہی گئی تعزیتی نظم نتیجہٴ کرب : انصاری عمیر انجم مالیگاوٴں وہ اکیلا ہی نہیں اک کارواں جاتا رہا حضرت وستانویکا رازداں جاتا رہا وہ مخلص وہمدرد وہ غمگساری کا صحن وہ غریبوں کا چمن اور گلستاں جاتا رہا کس کو اب چین ہے کس

 بعنوان ”سانحہٴ شق القلب“ Read More »

جامعہ اکل کوا کے فضلا کا خصوصی اجتماع

باسمہ تعالیٰ مولانا مفتی رضوان صاحب اشاعتی(ہردہ ،ایم۔ پی)             انسان کا مطلب ہوتا ہے انس و محبت کرنے والی شخصیت۔ انسان کے اندر یہ صفت اتنی نمایاں ہے کہ جس شئ کے ساتھ بھی انسان وقت گذارتا ہے، اسے اس کے ساتھ ایک انس اور محبت ہو جاتی ہے، ایک قلبی تعلق قائم ہو

جامعہ اکل کوا کے فضلا کا خصوصی اجتماع Read More »

مستند اسلامی تاریخ

۲۱ویں قسط:                                                                    مولانا عبد العظیم امراوتی زمانہٴ نوح علیہ السلام سے ابراہیم السلام تک کے واقعات وحوادث حضرت ہود علیہ السلام :             ۱- قرآن عزیز میں ہود علیہ السلام کا ذکر             ۲- ہود علیہ السلام کا نسب             ۳- عاد کی بستیاں اور ان کا طریق عبادت             ۴- عاد کی ہلاکت            

مستند اسلامی تاریخ Read More »

سننِ الٰہیہ کو سمجھیں

دوسری قسط:                                            مولانا الطاف حسین اشاعتی کشمیری/ استاذ جامعہ اکل کوا سنن ِالٰہیہ سنت ِمصطفویہ میں:             نبی ٴکریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو سب سے بڑے اور عظیم ترین مفسرِ قرآن اور آئین ِخداوندی کے سب سے بڑے شارح تھے۔ آپ نے بھی زندگی بھر اپنے قول وفعل اورعمل و کردار سے

سننِ الٰہیہ کو سمجھیں Read More »

یادگار زمانہ شخصیات کا احوال مطالعہ

حاصل مطالعہ: مقصوداحمدضیائی             قارئین یہ مضمون صاحب مضمون کی طرف سے ایک بڑا احسان ہے، ان لوگوں کے لیے جو دیگر مصروفیت کی بنا پرعدیم الفرصتی کے شکار ہیں،اور اپنی دیگر مشغولیت پر مطالعہٴ کتب کو ترجیح نہیں دے پاتے؛ نیز ضخیم کتابوں کو دیکھ کر سٹ پٹاجاتے ہیں۔مولانا محترم نے اپنے ذوق ِمطالعہ

یادگار زمانہ شخصیات کا احوال مطالعہ Read More »

(۲)اردوکاجنازہ ہے،ذرادھوم سے نکلے

تحریر:شفیع احمدقاسمی اِجرا،مدھوبنی/استاذجامعہ اکل کوا فیصلہ؛ آپ کے ہاتھ میں:                 قارئینِ گرامی!مذکورہ عنوان کی پہلی قسط کامطالعہ کرچکے ہیں۔اُس میں کہاں تک حقیقت کاآئینہ آپ حضرات کی خدمت میں پیش کیا گیاہے،اِس کادرست فیصلہ بھی آپ ہی کرسکتے ہیں۔کیوں کہ اپنافیصلہ سچائی کی تصویرلیے، اتنااہم اوراٹل نہیں ہوتا؛جتناکہ عوام کا ہوتا ہے ۔اگرمیں شاہ

(۲)اردوکاجنازہ ہے،ذرادھوم سے نکلے Read More »

سنہرے بول

  محمد ہلال الدین بن علیم الدین ابراہیمی             عرب وعجم کے اکابرین علمائے کرام اور حکمائے عظام کے تجربات ،فراست ،اور شریعت کی روشنی میں جامع وملخص کلام کا مجموعہ دورانِ مطالعہ نظر سے گذرتا،جس سے بڑی قیمتی اور گر کی باتیں معلوم ہوتیں کہ ان بزرگان دین نے مختصر کلمات میں کیسی کیسی

سنہرے بول Read More »

ضرورتِ تعلیم اورتنخواہ کی بدحالی

مفتی عبد القیوم اشاعتی مالیگانوی اِس وقت کاحال یہ ہے:             دنیا بڑی تیز رفتاری کے ساتھ فنا کے مراحل طے کررہی ہے، قرب قیامت کا دور جھانک رہا ہے، امانتیں زوال پذیر ہیں، فحاشی وعریانیت کا راج ہے اورہرسوجہالت کاڈنکابج رہاہے۔مطلق العنانی،مطلب پرستی اور اقربا پروری کی بیماری روزافزوں ترقی کررہی ہے۔ایسے پُرخطرحالات میں

ضرورتِ تعلیم اورتنخواہ کی بدحالی Read More »

سننِ الٰہیہ کو سمجھیں

پہلی قسط:     بسم اللہ الرحمن الرحیم مولانا الطاف حسین اشاعتیکشمیری/ استاذ جامعہ اکل کوا الحمد للہ والصلاة والسلام علی رسول اللہ و علی آلہ و صحبہ و من والاہ۔ أمابعد.             قارئین کرام! میرے لیے بڑی سعادت مندی اور خوش قسمتی کی بات ہے کہ میں آپ کے اس دینی، اصلاحی، فکری، علمی اور

سننِ الٰہیہ کو سمجھیں Read More »

(۱)اردوکاجنازہ ہے،ذرادھوم سے نکلے

بہ قلم:شفیع احمدقاسمیاِجرا،مدھوبنی/استاذجامعہ اکل کوا یہ جھوٹ نہیں ہے:              قارئین حضرات:میںآ ج کی تحریرمیںآ پ حضرات کوایک ایسی حقیقت کاآئینہ دکھلانے جارہا ہوں، جس سے انکار؛گویاکہ چمکتے سورج کی روشنی کاانکارہے ۔کوئی بھی صاحبِ بصیرت اورعقل ِسلیم رکھنے والاشخص انکار کی غلطی نہیں کرسکتا ۔ آگے جوکچھ بھی میں لکھنے جارہاہوں،وہ”اَلْحَقُّ مُرٌّ“ کے تحت

(۱)اردوکاجنازہ ہے،ذرادھوم سے نکلے Read More »

حقوقِ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم

مفتی عبد القیوم مالیگانوی/ استاذ جامعہ اکل کوا ہرطرف ایک ہی آواز:             آج پوری دنیا میں ہرطرف حقوق ہی کی بات ہورہی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اکیسویں صدی حق طلبی اور ظلم کشی کے حوالہ سے انقلاب کی صدی ہے۔ مختلف تنظیمیں اورادارے اس میدان میں اپنے طورپرکام کررہے ہیں۔ عالمی سطح پر

حقوقِ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم Read More »

اسی دریا سے اٹھتی ہے وہ موجِ تند وجولاں بھی

مولانا افتخار احمد قاسمی# بستوی             اللہ رب العزت نے اس عالمِ رنگ و بو میں دوام کسی کے لیے نہیں رکھا ہے۔ ساری دنیا اوردنیا کی ہر ہر شئ حادث و فانی ہے۔دوام وبقا صرف اسی ذات ستودہ صفات کے لیے ثابت ہے، جو برہم زنِ عالم ہے۔ ﴿کُلُّ مَنْ عَلَیْہَا فَانٍo وَیَبْقٰی وَجْہُ

اسی دریا سے اٹھتی ہے وہ موجِ تند وجولاں بھی Read More »

دار ۱لقضاء کی اہمیت، ضرورت اورافادیت

مفتی محمدجعفرملی رحمانی صدرمفتی دارالافتا،جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا ،ضلع نندربار،مہاراشٹر             الحمد للہ رب العالمین۔ والصلوة والسلام علی سید الأنبیاء والمرسلین وعلی آلہ وصحبہ اجمعین الی یوم الدین! اما بعد: محترم ومعزز میرے مربی ومشفق ،اس عظیم دینی وعصری دانش گاہ کے بانی، روح ِرواں اورصدرِ اجلاس : حضرت مولانا غلام محمد صاحب

دار ۱لقضاء کی اہمیت، ضرورت اورافادیت Read More »

جہیز تحفہ یا معاشرے کا ایک جبر

مقصوداحمدضیائی جہیزکی تباہ کاریاں:             گجرات سے تعلق رکھنے والی عائشہ نامی ایک خاتون نے سابرمتی ندی میں کود کر خود کشی کر لی اور خود کشی سے قبل خاتون نے ایک ویڈیو پیغام بھی چھوڑا، جس میں حتی الامکان خود کشی کی وجہ مخفی رکھنے کی کوشش کی گئی۔ خاتون کی گفتگو کا خلاصہ

جہیز تحفہ یا معاشرے کا ایک جبر Read More »

خود کشی جرم ہے، صبر کی توہین بھی …

مولانا افتخار احمد قاسمی بستوی              اللہ کے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایاہے، مشکاة المصابیح جلد دوم میں علامہ خطیب تبریزی رحمة اللہ علیہ نے حضرت ابو ہریرہ عبد الرحمن بن صخر رضی اللہ عنہ (متوفی ۷۵ھ در مدینہ طیبہ) سے وہ حدیث نقل کی ہے کہ ” جو شخص

خود کشی جرم ہے، صبر کی توہین بھی … Read More »

بیان القرآن کا مطالعہ

آٹھویں قسط: ۱۱ جمادی الاخریٰ۱۴۴۲ھ/۲۵جنوری۲۰۲۱ء             (حکیم الا مت مولانا اشرف علی تھانویکی تفسیر) مولانا حکیم فخر الاسلام مظاہری بسم اللہ الرحمن الرحیم              ابتدائی صفحات میں یہ تذکرہ آچکا ہے کہ جب بعض ایسے تراجم و تفاسیر شائع ہونے لگے جن میں بکثرت مضامین قواعدِ شرعیہ کے خلاف تھے ،تو

بیان القرآن کا مطالعہ Read More »

مکاتیبِ یوسفی

(حضرت اقدس مولانا شاہ یوسف متالا صاحبمہتمم دارالعلوم بری انگلینڈ) مکتوب نمبر :(۶)             ۳- ویسے تو ہر وقت قرآن پاک پڑھنے کا اہتمام کرنا چاہیے، لیکن رمضان المبارک میں بہت زیادہ اہتمام ہونا چاہیے کہ یہی وہ مہینہ ہے، جس میں لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر قرآن کا نزول ہوا۔             حضرت شیخ

مکاتیبِ یوسفی Read More »

 معارفِ تھانوی

کام کا آدمی ہمیشہ سادہ دیکھا جا تا ہے:              حسی اعتبار سے لیجیے تو ہم دیکھتے ہیں کہ حساً بھی یہی حالت ہوتی ہے کہ جوآ دمی کسی بڑے کام میں مشغول ہو تا ہے اس کو چھوٹے کا موں کی طرف توجہ نہیں ہوتی۔مثلاً شادی کے موقع پر جن لوگوں کے سپر دشادی

 معارفِ تھانوی Read More »

معارفِ با ند وی

جتنا بس میں ہو اتنا کرو آگے اللہ مدد کرتا ہے:             ایک مرتبہ زلیخا نے یوسف علیہ السلام کو بہکانے کی پوری کوشش کر ڈالی۔ خوب بن سنور کر سامنے آئی اور محل کے سارے دروازے مقفل کر دیئے۔ اس کے بعد یوسف علیہ السلام کو اپنے مقصد کے لیے بلایا، یوسف علیہ السلام

معارفِ با ند وی Read More »

مکاتیبِ یوسفی

(حضرت اقدس مولانا شاہ یوسف متالا صاحبمہتمم دارالعلوم بری انگلینڈ) مکتوب نمبر :(۳)              ایک طالب علم نے ترک ِتعلیم کے متعلق لکھا تھا۔ حضرت کے جواب کے بعد الحمدللہ ترک ِتعلیم کا ارادہ ترک کردیا اور عربی تعلیم شروع کردی۔ ماشاء اللہ وہ طالب علم اتنا ذہین نکلا کہ اپنی جماعت میں اول نمبر

مکاتیبِ یوسفی Read More »