ہمارے بارے میں
شاہراہِ علم ایک اردو رسالہ ہے جو 2006 میں جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا کے اساتذہ، طلباء، اور علماء کرام سمیت دیگر مشہور مدارس اور علما کے درمیان سہ ماہی میگزین کے طور پر شروع ہوا تھا۔ اس رسالے کی مقبولیت اور طلب کی وجہ سے، جا معہ نے 2011 میں اسے ماہانہ رسالے کے طور پر شائع کرنے کا فیصلہ کیا۔
شاہراہِ علم ہر ماہ رجسٹری ڈاک کے ذریعے بھیجی جاتی ہے۔
سالانہ زر تعاون بذریعہ رجسٹری: 400
مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں: 9011958392
مجلہ کے اہداف و مقاصد
- اسلام کی صاف ستھری تصویر پیش کرنا۔
- مسلمانوں میں دینی بیداری پیدا کرنا ۔
- حالات حاضرہ سے امت کو واقف کرنا۔
- مسلمانوں کے احوال پر روشنی ڈال کر ان کی صحیح رہنمائی کرنا۔
- اسلام کی حقانیت اور ابدیت کو دلائل عقلیہ و نقلیہ سے ثابت کرنا۔
- مسلمانوں کے دلوں میں عشق الہی اور اطاعت رسول کا جذبہ پیدا کرنا۔
- امت کے نوجوانوں کو نت نئے فتنے اور چیلنجز سے نپٹنے کی راہیں دکھانا۔
- امت کو بدعات و خرافات سے بچنے کی تلقین کرنا اور احیاء سنت کی طرف راغب کرنا۔
- مسلم معاشرہ کو افراط و تفریط سے دور رکھنے اور صراط مستقیم پر چلنے کی ہدایت دینا۔
- اہل سنت و الجماعت کی ترجمانی کرتے ہوئے عصری اسلوب میں دعوت فکر و عمل دینا۔ ں
- امت کو جامعہ کی دینی و ملی خدمات سے واقف کرانا ۔
