ابوعالیہ نازقاسمی مدہوبنی/استاذجامعہ اکل کوا
آگے پڑھنے کی ضرورت نہیں :
یوںتوقرآن کریم انوارات وبرکات اورنکات و نوادرات کاٹھاٹھیں مارتاہواایک لامتناہی سمندراور ایک بیش قیمت خزانہ ہی ہے ،جس میںکلام لافانی ولاثانی ،ارشادرحمانی،آیتِ قرآنی کی زبانی {ذَالِکَ الْکِتٰبُ لَا رَیَْبَ فِیْہِ}کے تحت کسی شک کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ڈاکٹرآر،کے گوئل امروہی کہتے ہیں:
’’قرآن کریم کے علاوہ دنیامیںکوئی ایسی ٹھوس کتاب ہوہی نہیںسکتی ،جس میںیہ دعویٰ کیاجاسکے کہ اِس میںکوئی غلطی نہیں ہے۔لیکن قرآن نے پہلے پارہ کی پہلی ہی سطرمیںبہ بانگِ دہل یہ دعویٰ پیش کردیاکہ اِس میں غلطیاں تو کیا؛ شک کی بھی کوئی گنجائش نہیںہے ۔مطلب کیاہوا؟مطلب یہ ہے کہ اگرتم کواس میں ذرابھی شک کے کیڑے نظرآرہے ہیں، توتم کوآگے پڑھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے‘‘ ۔
ہم اُسی سمندرسے کچھ نایاب موتیاںچن کر؛سوال وجواب کی شکل میں نذرِ قارئین کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ہوسکتاہے کہ قارئین کوبھی کچھ مفیدموتی حاصل ہو جائے اورشاہ راہِ زندگی میں کچھ کام آجائے ۔
سوال: بتائیے کہ قرآن مجید کی کس سورت کی ہر آیت میں لفظ’’اللہ ‘‘موجودہے ؟
جواب: قرآن مجید میں پارہ ۲۸؍کی وہ سورۃ المجادلۃ ہے ،جس کی ہر آیت میں ’’اللہ ‘‘کا لفظ موجود ہے ۔
سوال: قرآن شریف میں وہ کون سی دوآیات ہیں ،جس میں تما م حروف تہجی(الف سے یا)تک جمع ہوگئے ہیں ؟
جواب:پارہ نمبر ۴؍ سورہ آل عمران کی آیت نمبر۱۵۴؍اوردوسری پارہ نمبر ۲۶؍سورہ فتح کی آیت نمبر ۲۰؍ ہے جس میں تمام حروف تہجی (الف سے یا) تک جمع ہیں ۔
سوال: قرآن مجیدکی سب سے بڑی سورہ اورآیت کون سی ہے؟
جواب:قرآن مجیدکی سب سے بڑی سورہ ’’سورہ بقرہ‘‘اورپارہ ۳؍سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۲۸۲؍ {یَااَیُّہَالَّذِیْنَ آمَنُوْاإِذَاتَدَایَنْتُمْ بِدَیْنٍ إِلیٰ اَجَلٍ مُّسَمّٰی}ہے۔
سوال: قرآن کریم میں ایسے کون سے دوجملے ہیں جن کو الٹا یا سیدھاپڑھاجائے لیکن کوئی تبدیلی نہیں ہوتی اوروہ کس جگہ پر ہیں ؟
جواب: وہ دوجملے پارہ۲۳؍ سورہ یٰس میں آیت نمبر۴۰؍{کُلٌّ فِیْ فَلَکٍ }اور پارہ ۲۹؍سورہ مدثر کی آیت نمبر۳؍{رَبَّکَ فَکَبِّرْ}ہے۔
سوال: قرآن کریم میں ’’غَفُوْرٌرَّحِیْمٌ ‘‘اور’’اَلرَّحِیْمُ الْغَفُوْرُ‘‘ کتنی مرتبہ آیاہے ؟
جواب:’’غَفُوْرٌرَّحِیْمٌ‘‘ بہت مرتبہ آیاہے لیکن ’’اَلرَّحِیْمُ الْغَفُوْرُ‘‘ صرف ایک بارپارہ ۲۲؍سورہ سباکی آیت نمبر۲؍میں آیاہے۔
سوال: اچھااب یہ بتاؤ کہ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے {یَااَیُّہَاالنَّبِیُّ} اور {یَا اَیُّہَا الرَّسُوْلُ}کتنی مرتبہ نازل کیاہے ؟
جواب: {یَااَیُّہَاالنَّبِی}بہت سی جگہوں پر آیاہے ،لیکن{یَااَیُّہَاالرَّسُوْلُ}صرف دومرتبہ پارہ ۶؍آیت نمبر ۴۱؍اور۶۷میں اللہ نے نازل کیاہے ۔
سوال: {یَااَیُّہَاالَّذِیْنَ آمَنُوْا}کے الفاظ سب سے زیادہ کس سورت کے اندرہیں ؟
جواب:قرآن میں {یَااَیُّہَاالَّذِیْنَ آمَنُوْا}کے لفظ سب سے زیادہ سورہ مائدہ میں استعمال کئے گئے ہیں ۔
سوال: قرآن کریم میںکل کتنی آیتیں ایسی ہیں جو لفظ’’ قُـــلْ‘‘ سے شروع ہوتی ہیں؟
جواب:ایسی آیتوں کی کل تعدادقرآن کریم میں ۳۳۲؍ہیں ،جو لفظ ’’قُـــلْ‘‘ سے شروع ہوتی ہیں۔
سوال: قرآن شریف میں کل کتنی عورتوں کااورکتنی بارذکرملتاہے ؟
جواب:قرآن شریف میں حضرت مریم کے علاوہ کسی کا نام بھی نہیں ہے اوراِن کا ذکر کل ۳۴؍مرتبہ آیاہے ۔
سوال: وہ کتنے خوش نصیب صحابہ ہیں،جن کاتذکرہ قرآن حکیم میں آیاہے ؟
جواب: حضرت زیدبن حارثہ رضی اللہ عنہ کے علاوہ کوئی بھی ایسے خوش نصیب صحابی نہیں ہیں ،جن کا ذکرجمیل قرآن حکیم میں آیاہو۔
سوال: قرآن کریم میں سب سے زیادہ آیات پر مشتمل رکوع کون سا ہے اوراس میں آیات کی تعداد کیا ہے ؟
جواب: قرآن کریم میں سب سے زیادہ آیات والی رکوع’’سورہ عبس‘‘ہے اوراس میں کل ۴۲؍ آیات ہیں ۔
سوال: قرآن شریف میں سب سے بڑی سورت کون سی ہے؟
جواب:قرآن شریف میں سب سے بڑی سورت ویسے تو سورہ بقرہ ہے لیکن معنوی اعتبارسے سب سے بڑی سورہ فاتحہ ہے ۔
سوال: یہ بتاؤکہ {یَااَیُّہَاالَّذِیْنَ آمَنُوْا}توبہت ساری جگہوں پر آیا ہے لیکن {یَااَیُّہَاالَّذِیْنَ کَفَرُوْا}کتنی باراورکہاںپرآیاہے؟
جواب: قرآن میں {یَااَیُّہَاالَّذِیْنَ کَفَرُوْا}صرف ایک بار پارہ ۲۸؍سورہ تحریم ،آیت نمبر ۷؍ میں آیاہے ۔
سوال: کیاآپ قرآن کریم کی سب سے چھوٹی سورہ اورآیت کی نشاندہی کریںگے؟
جواب: سب سے چھوٹی سورت ’’سورۃ الکوثر‘‘ ہے اورآیت پارہ ۲۹؍میں’’ سورہ مدثر‘‘ کی آیت نمبر ۲۱؍ {ثــُمَّ نَـظَــرَ}ہے ۔
سوال: قرآن پاک میں {یَااَیُّہَاالَّذِیْنَ ہَادُوْا}کہاں پر ہے ؟
جواب:قرآن پاک میں سوال کردہ آیت پارہ ۲۸؍سورہ جمعہ کی آیت نمبر۸؍میں ہے ۔
سوال: کیاقرآن مجیدمیں کوئی ایسا رکوع بھی ہے جوصرف ایک ہی آیت پر مشتمل ہو؟اگر ہے تو بتلانے کی تکلیف کریں۔
جواب: قرآن کریم میں ایسا رکوع بھی موجودہے جس میں صر ف ایک ہی آیت ہے اوروہ پارہ ۲۹؍ میںسورہ مزمل کا آخری رکوع ہے ۔
سوال: قرآن کریم میں’’ مُشْرِکِیْنَ’’ اور ’’مُشْرِقِیْنَ ‘‘کا لفظ کتنی باراستعمال ہواہے؟
جواب:قرآن کریم میں ’’مُشْرِکِیْن‘‘ کے الفاظ تو بہت آئے ہیں ،لیکن ’’ مُشْرِقِیْنَ ‘‘ کالفظ صرف دوبار آیاہے ۔پہلی بارپارہ ۱۴؍سورۃ الحجرکی آیت نمبر۷۳؍میں،اوردوسری بارپارہ ۱۹؍ سورۃ الشعراء کی آیت نمبر۶۰؍ میں آیاہے ۔
سوال: سورہ رحمن میں {فَبِاَیِّ آلَاْئِ رَبِّکُمَاتُکَذِّبٰنِ }کی تعدادکیاہے ؟
جواب:{فَبِاَیِّ آلَاْئِ رَبِّکُمَاتُکَذِّبٰنِ }کی تعدادسورہ رحمن میں۳۱؍ہے۔
سوال: قرآن کی کس سورہ میںزیرکا استعمال صرف ایک بار ہواہے اوروہ لفظ کون ساہے ؟
جواب:قرآن کریم کے پارہ ۳۰؍سورہ اخلاص میں صرف ایک مرتبہ زیر استعمال ہواہے اوروہ لفظ’’ لَمْ یَلِدْ ‘‘ہے ۔
سوال: جہاں کہیں بھی لیل ونہارکاتذکرہ اکٹھے آیاہے وہاں یہ دیکھاگیاہے کہ’’ اللیل‘‘ پہلے اور ’’النہار‘‘ کو بعدمیں رکھاگیاہے ایسا کیوں ؟
جواب: ایسا اس لیے ہے کہ’’ اللیل‘‘ متبوع ہے یعنی جس کے پیچھے یا نقشِ قدم پر چلا جائے۔ اور ’’النہار‘‘ تابع ہے یعنی جو پیچھے پیچھے چلتاجائے اس لیے’’ اللیل‘‘ آپ کو ہرجگہ پہلے اور’’النہار‘‘ بعدمیں نظر آئے گا۔
سوال: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسمِ گرامی ’’احمد‘‘ اور’’محمد‘‘کتنی مرتبہ قرآنی اوراق کی زینت بنے ہیں ؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسم گرامی میںسے لفظ ’’محمد‘‘کل چار مرتبہ اورلفظ ’’احمد‘‘ صرف ایک مرتبہ پارہ ۲۸؍ کی سورۃ الصف آیت نمبر ۶؍ میں آیاہے ۔
سوال:{مَانَزَّلَ اللّٰہُ بِہَامِنْ سُلْطٰنٍ}کاسورہ،پارہ اورآیت نمبربتلائیں؟
جواب:سورہ اعراف،پارہ ۸؍اورآیت نمبر۷۱؍ہے ۔
سوال:قرآن کریم میں ’’فَلَایَصُدَّنَّکَ‘‘توبہت ملتاہے ،لیکن آپ یہ بتائیںکہ ’’لَایَشُدَّنَّکَ‘‘ کتنی باراورکہاں پرآیاہے؟
جواب:’’لَایَشُدَّنَّکَ‘‘صرف ایک بارسورہ قصص آیت نمبر۸۷؍ میںآیاہے ۔
سوال :قرآن پاک میںلفظ’’کلََّا‘‘،’’ بَلیٰ‘‘ٰ اور’’نَعَمْ‘‘ کااستعمال کتنی کتنی باراستعمال ہواہے؟
جواب:’’کلََّا‘‘۳۳؍مرتبہ،’’بَلیٰ‘‘۲۲؍مرتبہ اور’’نَعَمْ‘‘ صرف ۴؍ مرتبہ استعمال ہواہے ۔
سوال :قرآن حکیم میں ’’لَاتَکُنْ‘‘ توبہت ہے ،لیکن’’لَاتَکُ‘‘ کتنی بارکہاں کہاں پرموجودہے ؟
جواب:’’لَاتَکُ‘‘ صرف دوباراستعمال ہواہے ۔پہلی بارپارہ ۱۲؍سورہ ہودکی آیت نمبر۱۰۹؍ میں اور دوسری بارپارہ ۱۴؍سورہ نحل کی آیت نمبر۱۲۷؍ میں۔
سوال: قرآن شریف میں ’’عَالِمُ الْغَیْبِ‘‘کی کافی تعدادہے،لیکن ’’عَالِمَ الْغَیْب‘‘کی تعداد کیا اور کہاں ہے؟
جواب:’’عَالِمَ الْغَیْبِ‘‘ صرف ایک بارپارہ ۲۴؍ سورہ زمرکی آیت نمبر۴۶؍ میںموجودہے ۔
سوال: قرآن پاک کی سب سے بڑی آیت کون سی اورکس پارے کی ہے ؟نیزاُس میںسب سے زیادہ استعمال ہونے والاحرف کون ہے اورکتنی باراستعمال ہواہے؟
جواب: قرآن پاک کی سب سے بڑی آیت ؛آیت مداینت{ٰٓیاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اِذَا تَدَایَنْتُمْ}تیسرے پارہ میںہے ۔اوراس میںسب سے زیادہ استعمال ہونے والاحرف’’میم‘‘ہے ،جو۳۱؍ بار استعمال ہوا ہے۔
سوال: قرآن کریم میںیائے معروف کی اچھی خاصی تعدادہے ،لیکن یائے مجہول کاپتانہیں؟
جواب: یائے مجہول صرف ایک ہی بارپارہ ۱۲؍سورہ ہودکی آیت نمبر۴۱؍ میں ہے ۔
سوال:قرآن پاک میںتو’’یَعْلَمُْوْنَ ‘‘اور’’ تَعْلَمُوْنَ‘‘بہت بارآیاہے ،لیکن ’’یَالَمُوْن‘‘اور ’’تَالَمُوْنَ‘‘ کتنی باراورکہاںکہاںپرمل سکتاہے؟
جواب:’’یَالَمُوْنَ‘‘اور’’ تَالَمُوْنَ‘‘ صرف ایک بارسورہ نساء کی آیت ۱۰۴؍ میںہے ۔
سوال:قرآن کریم میں {مِنْ تَحْتِہَاالْاَنْہٰرُ}کئی بارآیاہے ،لیکن { تَحْتِہَاالْاَنْہٰرُ} کہاں پر کتنی مرتبہ آیاہے ؟
جواب: { تَحْتِہَاالْاَنْہٰرُ}صرف ایک مرتبہ سورہ توبہ کی آیت نمبر۱۰۰؍ میںآیاہے ۔
سوال: قرآن شریف کے اندرسورہ طورمیں ’’اَمْ ‘‘ کالفظ کتنی بارمستعمل ہے ،جوکسی اورسورہ میں نہیں ہے۔ جواب:۱۶؍ مرتبہ مستعمل ہے ۔