2023 میں جامعہ پروجیکٹ ڈپارٹمنٹ کی خدمات

            پروجیکٹ ڈپارٹمنٹ (شعبہٴ مشارع)جامعہ کا ایک منفرد اور اہم شعبہ ہے، جو قوم وملت کے حالات اور ضرورتوں کو تجزیاتی طور پر مد ِنظر رکھتے ہوئے، تعلیمی، ثقافتی، ترقیاتی، تعمیراتی، رفاہی، امدادی اور صحت پر مبنی پروجیکٹوں کی منصوبہ بندی کرتاہے۔

             ضروری وسائل کا انتظام کرکے پیشہ وارانہ انداز میں ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں پروجیکٹوں کے نفاذ کو یقینی بناتا ہے۔

            جو خاص طور پر ان پروجیکٹوں پر کام کرتا ہے:

۱:…دیہی علاقوں میں ہینڈ پمپ کے ذریعہ پانی کی فراہمی۔۲:…دیہی علاقوں میں بورویل اور ٹنکیوں کے ذریعہ پانی کی فراہمی۔۳:…روز گار مہیا کرنے کے لیے خواتین میں سلائی مشین کی تقسیم۔۴:…ضرورت مند خاندانوں کے لیے گھروں کا نظم۔۵:…سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے ضروریات ِزندگی کی فراہمی۔ ۶:…بیواؤں کے لے ماہانہ فوڈ کٹ کا نظم۔۷:…روزگار مہیا کرنے کے لیے سائیکل رکشا اور ای رکشا (E-Rickshaw) کا نظم۔ ۸:…دیہی علاقوں میں کمیونٹی سینٹر کا قیام۔۹:…اسکول وین کا نظم۔ ۱۰:…مکاتب و مدراس میں کلاس روموں کا نظم۔ ۱۱:…مکاتب و مدراس میں طلبا کے لیے رہائش (ہاسٹل) کا نظم۔ ۱۲:… طلبا میں قرآن ِکریم کی تقسیم ۔۱۳:طلبا میں کتابوں کی تقسیم۔۱۴:نادار ویتیم طلبا کی کفالت۔ ۱۵…نادار طلباکے لیے اسکول بیگ کا نظم۔۱۶:…موتیاکے مرض سے متأثر افراد کی آنکھوں کا آپریشن۔۱۷:… سیلاب زدہ علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی۔۱۸:… موسمِ سرما میں کمبل سوئٹر کی تقسیم۔۱۹:…رمضان میں غربا کے لیے اناج تیل مسالے وغیرہ کا نظم۔۲۰:…بیماروں کا علاج۔

            غرض ضرورت مندوں کی ہر طرح کی ضروری مد د میں یہ ادارہ اپنی سی پوری کوشش کرتا ہے اور غربیوں مسکینوں کا سہارا بنتا ہے۔اسی طرح دیہی علاقوں میں جہاں اسکول کا نظم نہیں ہے ،اپنے ایک خاص پروجیکٹ ”ایجوکیشن آن وہیل“ (جس میں بس گاوٴں گاوٴں طلبہ کے پاس پہنچتی ہے اور ٹیچرز اور مکمل اسکول بس کے اندر ہی ہوتا ہے) چار سال سے اس کا کامیاب تجربہ کر رہا ہے۔

 نوٹ:     امسال سن 2023ء میں پروجیکٹ ڈپارٹمنٹ نے 1625 پروجیکٹس کا نفاذ کیا، جس سے 475000 سے زائد افراد نے فائدہ اٹھایا ۔