یاد آئے گی ہمیں اسحاق حضرت آپ کی!

نتیجہٴ فکر: شا#ہدٹانڈوی                 

نیک لوگوں کی طرح ہر ایک عادت آپ کی

اور ولیوں کی طرح تھی ہر عبادت آپ کی

اب رلائے گی ہمیں پل پل یہ فرقت آپ کی

یاد آئے گی ہمیں اسحاق حضرت آپ کی

یاد رکھے گی یہ دنیا خوب عظمت آپ کی

گونجتی تھی دارِ قرآں میں تلاوت آپ کی

ہوتی تھی حکمت بھری ہراک نصیحت آپ کی

اور یوں محسوس ہوتی تھی محبت آپ کی

اور عیاں تھی عالموں سے خوب الفت آپ کی

ہاں سنائیں گے یہاں سب ہی حکایت آپ کی

حضرتِ وستانوی کی ایما پہ آئے یہاں

آپ تھے پہلے معلم، یہ ہے خدمت آپ کی

آج کے اس دور میں بھی دیکھ لو اولاد سب

نیک صورت نیک نیت نیک سیرت آپ کی

نور چہرے پر چمکتا رعب ہوتا تھا عیاں

زندگی ولیوں کے جیسی خوب صورت آپ کی

بار گاہِ ایزدی میں کرتے تھے رو رو کر دعا

خوب صورت تھی بہت یہ بھی عبادت آپ کی

جنت الفردوس میں اللہ دینا تو مکاں

جامِ کوثر وہ پلائیں ہو یہ قسمت آپ کی

یہ دعا اللہ سے کرتا ہے شا#ہد صبح شام

ہو منور قبر بھی اسحاق حضرت آپ کی