مخلص- عبدالرحمن ملی ندوی۔
خادم تدریس جامعہ اکل کوا
مورخہ ۱۱ / ۳ / ۲۰۲۲ء کو جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا کے معلم ِاول شعبہٴ تحفیظ القرآن کے صدر جناب حافظ محمد اسحاق صاحب وستانوی# اپنے رب کریم کے جوار میں پہنچ گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ تعالی نے حافظ صاحب کو مختلف النوع صفات سے نوازا تھا وہ رئیس جامعہ حضرت مولانا غلام محمد وستانوی کے بڑے بھائی تھے۔
جامعہ اکل کوا کے پہلے مدرس اپنے رفیق محترم جناب مولانا محمد یعقوب صاحب خانپور ی کے ساتھ مل کر مکرانی پھلی میں مکتب و حفظ کے درجات سنبھالتے تھے۔ حافظ صاحب کو اللہ نے اعلیٰ ترین انسانی صفات سے متصف کیا تھا۔ جہاں وہ دار القرآن کے صدر تھے، وہیں بہترین معلم اور عظیم مربی بھی تھے۔
اللہ نے انہیں رعب دار شخصیت کا مالک بنایا تھا۔ جامعہ کے ہر طالب علم اور استاذ سے دلی محبت اورتعلق رکھتے تھے۔ گرچہ ان سے ملنے میں ادبی لحاظ بھی کرنا پڑتا تھا، لیکن اس کے باوجود وہ اساتذہ اور مدرسین کی دل سے قدر کرتے، گاہے بگاہے طلبہ اور اساتذہ کے لیے دستر خوان کا بھی بڑا اہتمام کرتے، ہمیں بھی کئی بار اس دستر خوان سے فیض یاب ہونے کا موقع ملا۔
حضرت مولانا غلام محمد صاحب وستانوی# سے بڑی محبت کرتے۔ غرض کہ مرحوم حافظ صاحب ہزاروں محاسن اور خوبیوں کے جامع تھے۔ قرآن پاک کی تلاوت ان کی اخص الخاص صفت رہی۔ بجا طور پر ان کو قرآنی شخص کہا جاسکتا ہے۔ اللہ کے سامنے رونا تو گویا ان کی زندگی کا بنیادی مقصد تھا۔ حضرت حافظ صاحب کے صاحب زادوں میں بھی اللہ نے علم وعمل اور تضرع وانابت کی صفت رکھی۔
اللہ تعالی حافظ صاحب مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔
#…#…#