نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
”بلغوا عنی و لو آیة“ (بخاری شریف حدیث نمبر:۳۴۶۱)
کہ اگر تمہارے پاس قرآن و حدیث کا کوئی ایک ٹکڑا بھی ہو تو دوسروں تک پہنچاؤ یعنی دینِ اسلام اور اس کی تعلیمات کو عام کرو۔
الحمدللہ! جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا ہر ممکن طریقے سے دین کی تعلیمات کو پہنچانے کا کام کرتے چلا آ رہا ہے، ان طریقوں میں سے ایک طریقہ جامعہ کا مقبول ومشہور رسالہ” ماہنامہ شاہراہِ علم “ ہے ۔ جس کی خصوصیت ہے کہ وہ ہمیشہ امت کے سلگتے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے ،مضامین شائع کرتا ہے اور کئی اہم موضوعات پر اس کے بیسیوں خصوصی شمارے ہیں۔
اس ڈیجیٹل دنیا کے دور میں افادیت کو عام اور آسان کرنے کے لیے جامعہ نے ”شاہرا ہِ علم“ کی ویب سائٹ (shahraheilm.com)کے نام سے متعارف کروائی ہے؛ تاکہ اس کی افادیت کو چہار دانگ عالم تک پھیلایا جا سکے اور دین و ایمان کی تبلیغ و حفاظت کی جا سکے۔
ویب سائٹ تک رسائی:
ویب سائٹ تک رسائی کے لیے گوگل پر(shahraheilm.com) سرچ کر سکتے ہیں یا ویب سائٹ کے یو، آر، ایل پر جا سکتے ہیں۔
ویب سائٹ کے استعمال کا طریقہ:
ویب سائٹ کے ہوم پیج میں ہی سرچ کا آپشن دیا گیا ہے، جس موضوع کے متعلق پڑھنا ہے وہ موضوع ٹائپ کر کے سرچ کریں ،اس کے متعلق تمام مضامین آپ کے سامنے ہوں گے، ان میں سے جس موضوع کو پڑھنا ہے، اس پر کلک کر کے پڑھ سکتے ہیں۔
اسی طرح ویب سائٹ میں ایک پیج خصوصی شمارے کا ہے، اس پیج میں خصوصی شماروں کی پی ڈی ایف(PDF) موجود ہے۔
نوٹ :آپ اس ویب سائٹ کو انسٹال کے آپشین کو استعمال کرکے بطور ایپ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ نیز ابھی ویب سائٹ پر شمارے اور مضامین کے اپلوڈ اور اندراج کا عمل جاری ہے۔
دعا کریں کہ وسیع ذخیرہ جلد از جلد بذریعہ ویب سائٹ آپ تک پہنچ سکے ۔
ہار ڈ کا پی کے لیے مندرجہ ذیل نمبرات پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
9011958392
8411801380