سالانہ رپورٹ انگریزی اختتامی مسابقہٴ خطابیہ وانگریزی مذکرہ

                عصری حالات اور جدید تقاضوں کے پیش نظر انگریزی زبان وادب کی ضرورت روز بروز بڑھتی جارہی ہے، اس لیے جامعہ میں انگریزی زبان میں ترقی وکامیابی کا گراف بھی اونچا ہوتا جارہا ہے۔

جامعہ کے شعبہٴ عا لمیت میں عربی اول سے لے کر عربی پنجم تک شروع سال سے انگریزی لکھنے اور اس سے زیادہ بولنے پر محنت ہو رہی ہے، اسی مقصد کے پیش نظر طلبہٴ عا لمیت کے لیے انگریزی تقریروں کا سالانہ مسابقہ ہر سال کی طرح امسال بھی منعقد کیا گیا۔

سالانہ انگریزی تقریری مسابقہ:

                مسابقہ میں طلبہ نے مختلف مضامین پر تقاریر پیش کیں،خصوصاًاسلامی مضامین کو انگریزی کی شکل دی گئی جو کہ طلبہ کو عوامی خطاب میں انگریزی الفاظ وجمل استعمال کرنے میں معین و مددگار ہوں، نتیجتاً ہر طالب علم اپنی زبان سے روانی کے ساتھ انگریزی الفاظ کے تلفظ پر قادر ہو گیا، بالخصوص وہ طلبہ جو ابھی عالمیت کے ابتدائی درجات میں ہی ہیں، روز بروز ترقی کریں گے اور عالم بننے تک ان شاء اللہ روانی کے ساتھ انگریزی میں بات کرنے اور خطاب کرنے پر قادر ہوں گے۔

                اس مسابقہ کے لیے۰۰ ۳/ طلبہ نے درخواستیں پیش کیں، ان طلبہ کے درمیان پہلا انتخابی مسابقہ منعقد ہوا، جس میں ۱۶ ممتاز طلبہ کو منتخب کیا گیا، اختتامی مسابقے میں دو فروعات بنائی گئیں، جن میں اول، دوم اور درجہ کے طلبہ کو خصوصی انعام سے نوازا گیا اور شرکت کرنے والے ہر طالب علم کو عمومی انعام سے نوازا گیا۔

انگریزی مذکرہ:

                اس مرتبہ پہلی بار انگریزی مذکرہ تیار کیا گیا جو کہ۰ ۴/ قرآنی آیات، ۴۰/ احادیث اور۰ ۴/ انگریزی سیرت کے سوالات پر مشتمل تھا، مذکرہ تیا ر کرنے میں اس بات کو مد نظر رکھا گیا کہ ایسی آیات اور احادیث کا انتخاب کیا جائے جنہیں طلبہ اپنے اصلاحی خطبات میں پیش کر سکیں، اور جب کسی آیت یا حدیث کا متن مع اردو، انگریزی ترجمہ کے استعمال کیا جائے تو سامعین کی توجہ زیادہ مرکوز ہو۔

                اس مسابقے میں عربی اول سے عربی پنجم تک کے طلبہ نے دلچسپی کا اظہار کیا اور بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جس کا نتیجہ نہایت دلچسپ رہا۔

                فائنل مذکرہ کے بعد ایک مظاہرہ منعقد ہوا جس میں اول درجے کے طلبہ کو موقع فراہم کیا گیا، خاص بات یہ ہے کہ پورا مظاہرہ میں سوالات بھی انگریزی میں پوچھے گئے اور جوابات بھی ا نگریزی زبان میں دیے گیے۔

                مظاہرہ کو دلچسپ بنانے کے لئے آخری مرحلہ میں تصویر والے سوالات شامل کیے گئے، صرف تصاویر دیکھ کر طلباء نے ان کے جوابات دیے، جس کا مکمل پروگرام آپ جامعہ کے چینلIshatul Uloom Online پر ویڈیو کی شکل میں دیکھ سکتے ہیں۔

                اس میں تقریباً ۳۵۰ طلبہ نے حصہ لیا جن میں سے ۱۳۳/ طلبہ کو منتخب کیا گیا، فائنل میں دو فروعات بنائی گئیں جن میں اکثر بچوں نے الحمد للہ اچھے نمبرات سے کامیابی حاصل کی۔

                یعنی دونوں مسابقات میں114000 (ایک لاکھ چودہ ہزار روپیے) طلبہ کو انعام کے طور پر دیے گیے۔