”جامعہ اکل کوا“ کے شعبہٴ تحفیظ القرآن سے۲۷۵/ خوش نصیب طلبا نے حفظِ قرآن مکمل کیا
جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کو امہاراشٹر میں حسب ِروایتِ سابقہ جامعہ کے فعال ترین شعبہ شعبہٴ تحفیظ القرآن سے امسال حفظ ِقرآن کریم مکمل کرنے والے۲۷۵/ خوش نصیب طلبا کی دوسری مجلس ِتکمیل حفظ قرآن کریم مورخہ ۲۸/ ربیع الثانی ۱۴۴۴ھ- ۲۳ نومبر۲۰۲۲ء بروز جمعرات بوقت ِصبح بمقام شعبہٴ تحفیظ القرآن کی عالیشان مسجد میں رئیس جامعہ حضرت مولانا غلام محمد صاحب وستانوی# دامت فیو ضہم کی سرپرستی اور ناظم تعلیمات حضرت مولانا محمد حذیفہ صاحب وستانوی# حفظہ اللہ کی صدارت ؛نیز دیگر مہمانان مکرم کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
تدویر اًتلاوتِ کلام اللہ سے مجلس کا آغاز ہوا، اس کے بعد بارگاہِ رسالت میں نعتِ پاک کا نذرانہٴ عقیدت پیش کیا گیا۔ بعد ازاں ۲۷۵/ خوش نصیب طلبا نے قرآنِ مقدس کی آخری سورت تلاوت کر کے اپنے آپ کو حاملین ِقرآن کی مقدس جماعت میں شامل کر لیا۔
نیز اس مجلس کی خصوصیت میں یہ بھی ہے کہ ایک طالب علم نے محض ۱۰۰/ دن کی قلیل مدت میں قرآن ِکریم کو معجزانہ طور پر اپنے سینہ میں محفوظ کر کے ایک نئی مثال قائم کی۔
اب تک جامعہ سے سند فضیلت حاصل کرنے والے حفاظ کی تعداد 10458 اور فروعاتِ جامعہ کی تعداد 14,531 ہوئی، اس طرح جامعہ اور فروعات جامعہ کے حفاظ کی کل تعداد 24,989 ہوگئی ۔ فللّٰہ الحمد علی ذلک
اس مبارک و مقبول ترین عمل کے بعد مدیر تِنفیذی حضرت مولانا محمد حذیفہ غلام محمد صاحب وستانوی# نے حافظ بننے والے طلبا کو قیمتی نصیحتوں سے نو از ا، نیز دینی تعلیم کے ساتھ عصری علوم سے واقفیت کی اہمیت پر جامع خطاب فرمایا۔
ا خیر میں رئیس جامعہ حضرت مولانا غلام محمد صاحب وستانوی# دامت فیوضہم نے آج کی مجلس میں حافظ ہونے والے طلبا اور ان کے والدین و اسا تذہٴ کرام کو مبارک بادی پیش کی اور ساتھ ہی دار القرآن کے روحِ رواں ،برادر ِکبیر اور نائب رئیس الجامعہ مرحوم حافظ اسحاق صاحب وستانوی# نور اللہ مرقدہ کی خدمات کو یاد فرما کر دعائے مغفرت فرمائی اور طلبا کو قیمتی نصیحتوں سے مستفیض فرمایا۔ نیز طلبا کو قرآنِ کریم کے ساتھ وابستہ رہنے کی خصوصی تلقین کی اور اخیر میں اپنی رقت آمیز دعاء پر مجلس کا اختتام فرمایا۔(منجانب: شعبہ تحفیظ القران)
خدماتِ قرآنی جامعہ ومراکز جامعہ بیک نظر
شمار
خدماتِ جامعہ
تعداد
خدمات فروعاتِ جامعہ
تعداد
ٹوٹل
۱
کل درجاتِ حفظ در جامعہ
114
کل درجاتِ حفظ در فروعاتِ جامعہ
212
326
۲
کل طلبہٴ حفظ درجامعہ
3230
کل طلبہٴ حفظ در مراکزِ جامعہ
3670
6900
۳
کل اساتذہٴ حفظ درجامعہ
131
کل استاذہٴ حفظ درمراکز ِجامعہ
212
343
۴
امسال حفاظ از جامعہ
461
امسال حفاظ از مراکز جامعہ
555
1016
۵
کل حفاظِ کرام از جامعہ
10458
کل حفاظِ کرام از مراکز جامعہ
14531
24989
جامعہ اکل کوا میں ”جدید معاملات مالیہ“ پر دو ، روزہ ورکشاپ کا کامیاب انعقاد
الحمدللہ”جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کو ا “ اپنے اساتذہ و طلبہ کے لیے حالات ِحاضرہ میں امت کو درپیش مسائل سے آگاہ کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً مختلف موضوعات کے ماہرین کو دعوت دے کر، محاضرات و ورکشاپ ”Workshop”کا انعقاد کرتا رہتا ہے، اسی ضمن میں ”۶/۷/ ربیع الآخر/ ۱۴۴۴ھ/ مطابق ۲/ ۳/ نومبر/۲۰۲۲/“کی تاریخوں میں عصر ِ حاضر کے ایک اہم موضوع ”جدید مالیات کے شرعی احکام “ پر طلبہٴ دورہ ٴحدیث شریف وافتا کے لئے دو، روزہ ورکشاپ”Workshop” منعقد کیا گیا، جس کے لیے” حضرت مولانا مفتی سلمان صاحب مظاہری #مدراسی دامت برکاتہم“ کو دعوت دی گئی تھی، موصوف کا یہ خاص میدان ہے اور آپ نے اس میں تخصص بھی کیا ہے، ماشاء اللہ آپ کی اس موضوع پر بہت عمدہ گرفت ہے، جس کا اندازہ ورکشاپ ”Workshop”سے لگایا گیا۔
مفتی سلمان صاحب دامت برکاتہم کی خصوصیت یہ ہے کہ آپ پیش آمدہ جدید مسائل کی گہرائی تک پہنچنے کی مکمل کوشش فرماتے ہیں، اُنہیں فقہ اسلامی کے ساتھ تطبیق دیتے ہیں، اور علما و طلبہ کے سامنے فقہی اصطلاحات اور جدید اصطلاحات دونوں کے ساتھ اُنہیں آسان انداز میں ایسے پیش فرماتے ہیں، جس سے مسئلہ پوری طرح سے واضح ہوجاتا ہے، ساتھ ہی آپ معتبر، معاصر، فقہاء کی آراء ہی کی روشنی میں ان کے احکام بھی بیان فرماتے ہیں، نیز ہندوستان اور دیگر ممالک میں پائی جانے والی پبلک وپرائیوٹ کمپنییوں "COMPANIES”کی جدید شکلوں پر علمی تناظر میں بحث فرماتے ہوئے ان پر احکام ِ شرعیہ کا بہترین انداز میں انطباق فرماتے ہیں!
آپ نے پرائیوٹ وپبلک کمپنیوں کے مابین فرق ، شیئرز بازار ”Share Market”کا تعارف، شیئرز کی حقیقت، اور اُن میں موجود مالیت پر وجوبِ زکاة وغیرہ کے مسائل پر بڑی اہم اور اپ ٹو ڈیٹ معلومات فراہم کی، آپ کے محاضرات کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ وہ بہت اپڈیٹ ہوتے ہیں،اس لئے کہ آپ معاملات ِمالیہ کے بدلتے ہوے احوال پر مکمل نظر رکھتے ہیں۔
اسی طر ح آپ موصوف نے ”ڈراپ شپنگ“ ”Drop shipping””جی ایس ٹی“ ”GST”اور” جعلی بلنگ“ ”انٹرا ڈے ٹریڈنگ“ ”intraday trading””شارٹ سیلنگ“ ”short selling” ”میچول فنڈ“ ”mutual fund” اور ”ملٹی لیول مارکٹینگ“ ”multi level marketing” وغیرہ کی مروج صورتوں اور ان کے شرعی احکام پر روشنی ڈالی اور طلبہ نے بڑی دلچسپی کا مظاہرہ کیا، بڑی تعداد میں سوالات بھی کیے اور درمیانِ محاضرہ جامعہ کے صدر مفتی وقاضی ”حضرت مولانامفتی محمد جعفر صاحب ملی رحمانی “دامت برکاتہم اوراستاذ ِ تفسیرو حدیث و فقہ مدیر ِ تنفیذی ”حضرت مولانا حذیفہ صاحب وستانوی“ دامت برکاتہم بھی مذاکرہ ومباحثہ میں حصہ لیتے رہے۔
اخیری نشست میں طلبہ نے ورکشاپ”Workshop” سے متعلق اپنے بڑے مفید تاثرات پیش کیے ، حضرت مولانا حذیفہ صاحب وستانوی حفظہ اللہ نے جدید مالیات سے متعلق آگاہی و واقفیت کی ضرورت پرانتہائی اہم روشنی ڈالی، اورحضرت مفتی محمد جعفر صاحب دامت برکاتہم نے جدید مسائل کے حل کے لئے ضروری شرائط اور طریقہ کار کو واضح فرمایا، آپ نے مفتی سلمان صاحب اور حضرت مولانا حذیفہ صاحب دامت برکاتہم کا شکریہ بھی ادا کیا کہ ان حضرات نے طلبہ واساتذہ کے لئے اس طرح کے ورکشاپ کا انعقاد فرماکر ، استفادہ کا موقع فراہم کیا، اور حضرت مفتی صاحب کی دعا پرہی یہ دو، روزہ ورکشاپ ”Workshop”اختتام پذیر ہوا۔
فللہ الحمد والمنة!فقط