جامعہ اکل کوا میں 410 طلبہ کی پہلی مجلسِ تکمیلِ حفظِ قرآن کریم

عالیشان اجتماع میں علمائے کرام کی شرکت، قیمتی نصائح اور رقت آمیز دعا پر اختتام

            جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا، مہاراشٹر کے شعبۂ تحفیظ القرآن میں اس سال بھی حسبِ روایت ایک پرشکوہ تقریبِ تکمیلِ حفظِ قرآن منعقد ہوئی۔ اس سال 410 خوش نصیب طلبہ نے قرآنِ کریم مکمل کیا اور باضابطہ طور پر حفاظِ کرام کی صف میں شامل ہوگئے۔

            یہ روح پرورتقریب 19 صفر المظفر 1437ھ مطابق 14 اگست 2025ء، بروز جمعرات، صبح 9 بجے شعبۂ حفظ کی عالیشان مسجد میں منعقد ہوئی۔

            تقریب کی صدارت رئیس الجامعہ حضرت مولانا حذیفہ صاحب وستانوی دامت برکاتہم نے فرمائی۔

            نگرانی نائب رئیس الجامعہ حضرت مولانا اویس صاحب وستانوی حفظہ اللہ کی رہی۔

            سرپرستی شیخ الحدیث حضرت مولانا حنیف صاحب زید مجدہ نے کی۔

            مہمانِ خصوصی کے طورپرسراج الملّت حضرت مولانا بلال صاحب تھانوی دامت فیوضہم شریک ہوئے۔

            تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام اللہ سے ہوا۔ بعد ازاں نعتیہ گلدستہ پیش کیا گیا۔ اس کے بعد حفاظِ کرام نے قرآنِ مقدس کی آخری سورت تلاوت کر کے اپنی شمولیت کو حاملینِ قرآن کی مبارک جماعت میں درج کرایا۔

اب تک جامعہ سے فارغ ہونے والے حفاظ کی تعداد 11,954 اورفروعاتِ جامعہ سے 15,824 ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر 27,778 حفاظ اس ادارے کی علمی خدمات سے فارغ ہو چکے ہیں۔ فللّٰہ الحمد علیٰ ذٰلک

            اس موقع پر حضرت مولانا حنیف صاحب وستانوی نے اعجازِ قرآنی پر تفصیلی بیان فرمایا۔

            رئیس الجامعہ حضرت مولانا حذیفہ صاحب وستانوی نے حفاظ کو قیمتی نصیحتیں کیں اورقرآن کے معجزہ? جاویداں ہونے پروقیع خطاب فرمایا۔

            مہمانِ خصوصی حضرت مولانا سید بلال حسین صاحب تھانوی دامت فیوضہم نے حفاظ کو مبارک باد پیش کی اورنصائحِ عالیہ سے نوازا۔

            تقریب کا اختتام حضرت مولانا سید بلال حسین صاحب تھانوی دامت فیوضہم کی پراثراوررقت آمیزدعا پر ہوا۔

 شائع کردہ: شعبۂ تحفیظ القرآن

جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم، اکل کوا