جامعہ اکل کوا میں ضرورت مند افراد میں سامان کی تقسیم
اوروزیر اوقاف وترقیٴ اقلیت جناب عبد الستار صاحب کی شرکت
”أحبُّ الناس إلی اللہ أنفعہم للناس“
جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا کے رفاہی شعبہ نے رئیسِ جامعہ حضرت مولانا غلام محمدصاحب وستانوی کے حکم اورحضرت مولانا حذیفہ صاحب وستانوی کی ایما پر اطراف جامعہ، تعلقہ اکل کوا اور ضلع نندربار کے دیہی علاقوں میں بغیر تفریقِ مذہب بے روزگار افراد کے لیے 75/ لکڑی کی لاری (Wooden Hand Stalls)، 24/ سامان منتقل کرنے والا سائیکل( ٹھیلا) (Loading Cycle Rickshaws) اور 160/ سلائی مشین (Sewing Machines) اور معذور لوگوں کے لیے 33/ ہاتھ سے چلانے والا رکشا (Handicapped Tricycles) اور 90/ وہیل چیئر (Wheel Chairs)کا نظم معاون تنظیم” بلیک برن یوکے ٹرسٹ“ کے تعاون سے کیا گیا ؛ تاکہ ملک وقوم کے ضرورت مند لوگ زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکے۔ یہ تقریب ِتقسیم وزیرِ اوقاف وترقی ٴ اقلیت جناب عبد الستار صاحب کی موجودگی میں بدست حضرت رئیسِ جامعہ اور مہمانِ جامعہ عمل میں آئی۔
تقریب میں حضرت مولانا حذیفہ صاحب نے جامعہ کی تعلیمی، طبی اور رفاہی خدمات پر روشنی ڈالی اور ان اشیا کی تقسیم کے لیے معاون تنظیم” بلیک برن یوکے ٹرسٹ“ اور اسکے سربراہ حضرت مفتی صالح صاحب دہنچورہ کا شکریہ ادا کیا۔
مولانا محمد سلمان رحیمی صاحب نے پروجیکٹ ڈپارٹمنٹ کے ذریعہ انجام دیے جانے والے کاموں پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ ہر سال جامعہ 4 لاکھ سے زائد افراد کو اپنی رفاہی خدمات سے فائدہ پہنچاتا ہے ۔
مہمان خصوصی جناب عبد الستار صاحب نے فرمایا کہ جامعہ اپنی علمی خدمات کے ساتھ ساتھ رفاہی خدمات بھی بہت ہی منظم انداز میں بغیر دینی تفرقہ کے ضرورت مند لوگوں کے لیے کرتا ہے۔ آج ان اشیا کی تقسیم سے مجھے یہ معلوم ہوا کہ اس طرح بھی ضرورت مند لوگوں کو چھوٹی چھوٹی اشیا سے روزگار کا انتظام کروایا جاسکتا ہے اور ہم اپنے اقلیاتی امور کی وزارت کے ذریعہ اس طرح کے کام بھی کروائیں گے۔ آخر میں رئیسِ جامعہ کی دعا پر تقریب کا اختتام ہوا۔