عصری حالات اورجدید تقاضوں کے پیش نظرانگریزی زبان وادب کی ضرورت روز بروز بڑھتی جارہی ہے، اس لیے جامعہ میں انگریزی زبان میں ترقی وکامیابی کا گراف بھی اونچا ہوتا جارہا ہے۔
جامعہ کے شعبہٴعالمیت میں عربی اول سے لے کر عربی پنجم تک شروع سال سے انگریزی لکھنے اوراس سے زیادہ بولنے پر محنت ہو رہی ہے، اسی مقصد کے پیش نظر طلبہٴ عالمیت کے لیے انگریزی تقریروں کا سالانہ مسابقہ ہرسال کی طرح امسال بھی منعقد کیا گیا۔
سالانہ انگریزی تقریری مسابقہ:
مسابقہ میں طلبہ نے مختلف مضامین پرتقاریر پیش کیں،خصوصاًاسلامی مضامین کوانگریزی کی شکل دی گئی جو کہ طلبہ کوعوامی خطاب میں انگریزی الفاظ وجمل استعمال کرنے میں معین ومددگارہوں، نتیجتاً ہرطالب علم اپنی زبان سے روانی کے ساتھ انگریزی الفاظ کے تلفظ پرقادرہوگیا، بالخصوص وہ طلبہ جوابھی عالمیت کے ابتدائی درجات میں ہی ہیں، روز بروز ترقی کریں گے اورعالم بننے تک ان شاء اللہ روانی کے ساتھ انگریزی میں بات کرنے اور خطاب کرنے پر قادرہوں گے۔
اس مسابقہ کے لیے۰۰ ۳/ طلبہ نے درخواستیں پیش کیں، ان طلبہ کے درمیان پہلا انتخابی مسابقہ منعقد ہوا، جس میں ۱۶ ممتاز طلبہ کو منتخب کیا گیا، اختتامی مسابقے میں دو فروعات بنائی گئیں، جن میں اول، دوم اور درجہ کے طلبہ کو خصوصی انعام سے نوازا گیا اور شرکت کرنے والے ہر طالب علم کو عمومی انعام سے نوازا گیا۔
انگریزی مذکرہ:
اس مرتبہ پہلی بارانگریزی مذکرہ تیار کیا گیا جو کہ۰ ۴/ قرآنی آیات، ۴۰/ احادیث اور۰ ۴/ انگریزی سیرت کے سوالات پرمشتمل تھا، مذکرہ تیا ر کرنے میں اس بات کو مد نظر رکھا گیا کہ ایسی آیات اوراحادیث کا انتخاب کیا جائے جنہیں طلبہ اپنے اصلاحی خطبات میں پیش کرسکیں، اورجب کسی آیت یا حدیث کا متن مع اردو، انگریزی ترجمہ کے استعمال کیا جائے تو سامعین کی توجہ زیادہ مرکوز ہو۔
اس مسابقے میں عربی اول سے عربی پنجم تک کے طلبہ نے دلچسپی کا اظہار کیا اوربڑھ چڑھ کرحصہ لیا، جس کا نتیجہ نہایت دلچسپ رہا۔
فائنل مذکرہ کے بعد ایک مظاہرہ منعقد ہوا جس میں اول درجے کے طلبہ کو موقع فراہم کیا گیا، خاص بات یہ ہے کہ پورا مظاہرہ میں سوالات بھی انگریزی میں پوچھے گئے اور جوابات بھی ا نگریزی زبان میں دیے گیے۔
مظاہرہ کو دلچسپ بنانے کے لئے آخری مرحلہ میں تصویر والے سوالات شامل کیے گئے، صرف تصاویر دیکھ کرطلباء نے ان کے جوابات دیے، جس کا مکمل پروگرام آپ جامعہ کے چینلIshatul Uloom Online پر ویڈیو کی شکل میں دیکھ سکتے ہیں۔
اس میں تقریباً ۳۵۰ طلبہ نے حصہ لیا جن میں سے ۱۳۳/ طلبہ کو منتخب کیا گیا، فائنل میں دو فروعات بنائی گئیں جن میں اکثر بچوں نے الحمد للہ اچھے نمبرات سے کامیابی حاصل کی۔
یعنی دونوں مسابقات میں114000 (ایک لاکھ چودہ ہزار روپیے) طلبہ کو انعام کے طورپردیے گیے۔
